Inquilab Logo

انفوسس فائونڈیشن کی چیئرپرسن سدھامورتی، کپل شرما کے شو میں نظر آئیں گی

Updated: May 13, 2023, 11:05 AM IST | Mumbai

کپل شرماشو میں اس بار جو مہمان نظر آئیں گے وہ بہت ہی خاص ہیں۔ ’انفوسس فائونڈیشن‘ کی چیئرپرسن، سماجی کارکن اور مصنفہ سدھا مورتی کے علاوہ روینہ ٹنڈن اورآسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز گنیت مونگا بھی نظر آئیں گے۔

Kapil Sharma and Sudha Murty
کپل شرما اور سدھا مورتی

 کپل شرماشو میں اس بار جو مہمان نظر آئیں گے وہ بہت ہی خاص ہیں۔  ’انفوسس فائونڈیشن‘ کی چیئرپرسن، سماجی کارکن اور مصنفہ سدھا مورتی کے علاوہ  روینہ ٹنڈن  اورآسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز گنیت مونگا بھی نظر آئیں گے۔شو کا ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیاپر دھوم مچا رہا ہے، جس میں کپل شرما ملک کی ان مشہور خواتین کےساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے ناظرین کو خوب محظوظ کرنے والے ہیں۔کپل شرما نے شو میںگنیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے، اسٹیج پر دی ایلیفینٹ وِسپررزکے آسکر جیتنے کےبارے میں بات کی۔ کپل گنیت سے کہتےہیں، آپ نے محنت سے ثابت کر دیا’’کوئی شخص کسی بھی بلندی کو چھو سکتا ہے اور کپل شرما کے شومیں آ سکتا ہے۔‘‘کپل کےیہ الفاظ سن کر سب ہنس پڑتے ہیں۔
سدھا مورتی کا تعارف کرواتے ہوئے کپل نے  داماد کا ذکر کیا
 اس کےبعدکپل شرما سدھا مورتی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اپنے سامعین سے ان کا تعارف کراتے ہیں۔اس ویڈیو میں کپل شرما کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ’’سدھا مورتی نے انفوسس فاؤنڈیشن شروع کی تھی۔ وہ اتنی طاقتور خاتون ہیں کہ برطانیہ کےوزیر اعظم جو ہیں وہ بھی جھک کر ان کے پائوں چھوتے ہیں۔کیونکہ رشی سونک جی، جو برطانیہ کےوزیر اعظم ہیں، ان کےداماد ہیں۔ واضح رہے کہ  انفوسس کےبانی این آر نارائن مورتی اور سدھا مورتی کے دامادموجودہ برطانوی وزیر اعظم ہیں۔
کپل شرما نے سدھا مورتی سے انوکھا سوال کیا
 کپل شرماسدھا مورتی سے مزید پوچھتے ہیں، ’’جب آپ برطانیہ جاتی ہیں تو کیا آپ کو ویزے کی ضرورت ہوتی ہےیاصرف سونک اوربیٹی اکشتا کی شادی کا کارڈ دکھا کر کام  چل جاتا ہے۔‘‘
شائقین  شو کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں
 واضح رہےکہ دی کپل شرما شو کا یہ ایپی سوڈ اسی ہفتہ کے آخر میں آنےوالا ہے۔ پیسوں کی وجہ سے شو چھوڑنےوالے کرشنا ابھیشیک بھی کپل کے شو میں واپس آگئےہیں۔فی الحال اس شو کے شائقین اس آنے والے شو کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK