ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ۲۰۲۶ء کا شیڈول بہت مصروف ہے اور بی سی سی آئی اسے مزید مصروف بنانے پر غور کر رہی ہے۔۲۰۲۷ء کے ون ڈے ورلڈ کپ سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے ون ڈے میچوں کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔
EPAPER
Updated: March 14, 2026, 8:12 PM IST | Mumbai
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ۲۰۲۶ء کا شیڈول بہت مصروف ہے اور بی سی سی آئی اسے مزید مصروف بنانے پر غور کر رہی ہے۔۲۰۲۷ء کے ون ڈے ورلڈ کپ سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے ون ڈے میچوں کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ۲۰۲۶ء کا شیڈول بہت مصروف ہے اور بی سی سی آئی اسے مزید مصروف بنانے پر غور کر رہی ہے۔۲۰۲۷ء کے ون ڈے ورلڈ کپ سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے ون ڈے میچوں کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق کئی دیگر کرکٹ بورڈز نے بی سی سی آئی سے درخواست کی ہے کہ پہلے سے طے شدہ ون ڈے دوروں میں میچوں کی تعداد بڑھائی جائے۔ درخواست کرنے والے بورڈز میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور سری لنکا شامل ہیں۔ اضافی ون ڈے میچوں سے ان کرکٹ بورڈز کو مالی فائدہ ہوگا۔
ون ڈے میچوں کی تعداد بڑھانے کی ایک بڑی وجہ روہت شرما اور وراٹ کوہلی ہیں۔ یہ دونوں مایہ ناز ہندوستان بلے باز اب صرف ون ڈے فارمیٹ میں کھیلتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بے حد مقبول ہیں۔ اگر ون ڈے میچ زیادہ ہوں گے تو روہت اور وراٹ کو زیادہ کھیلنے کا موقع ملے گا، جس سے انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور سری لنکا جیسے بورڈز کو بھی فائدہ ہوگا۔
ان دونوں کی مقبولیت کی وجہ سے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد بھی بڑھنے کی توقع ہے چونکہ روہت اور وراٹ اب صرف ون ڈے کھیلتے ہیں، اس لیے شائقین بھی زیادہ سے زیادہ انہیں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:کیا ’’دُھرندھر۲‘‘ میں ارجن رامپال بھی اکشے کھنہ کی طرح مشہور ہوں گے؟
انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فی الحال تین ون ڈے اور پانچ ٹی۲۰؍ میچ ہونے ہیں، لیکن اس میں تبدیلی ممکن ہے کیونکہ روہت شرما اور وراٹ کوہلی شاید اپنے طویل کیریئر میں آخری بار انگلینڈ کا دورہ کریں گے۔ شیڈول میں تبدیلی کرکے مزید دو ون ڈے میچ شامل کیے جا سکتے ہیں، تاہم اس بارے میں ابھی صورتحال واضح نہیں ہے۔
اگست میں ہندوستان سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے جا رہا ہے، جن میں سے ایک میچ سنہالی اسپورٹس کلب میں ڈے نائٹ ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکا کرکٹ بورڈ، بی سی سی آئی کے ساتھ شیڈول میں وائٹ بال میچز شامل کرنے پر بھی بات چیت کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچز کو پی ایس ایل ۱۱؍ کے لیے این او سی جاری
بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات میں افغانستان کے خلاف سیریز کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث ہندوستان اس دوران مزید میچ کھیلنا چاہ سکتا ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے میچوں کا شیڈول بھی ابھی طے نہیں ہوا ہے۔