Updated: February 26, 2026, 12:54 PM IST
| Mumbai
جب تفریحی شو میں تعلیم اور تہوار ایک ساتھ مل جائیں تو منظر کچھ الگ ہی ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اس باردی گریٹ انڈین کپل شومیں دیکھنے کو ملا، جہاں اسٹیج ایک رنگین کلاس روم میں تبدیل ہو گیا۔ اس خاص ایپی سوڈ میں ملک کے مقبول ترین اساتذہ نیتن وجے یعنی این وی سر، الکھ پانڈے اور خان سر بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
دی گریٹ انڈین کپل شو۔ تصویر:آئی این این
جب تفریحی شو میں تعلیم اور تہوار ایک ساتھ مل جائیں تو منظر کچھ الگ ہی ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اس باردی گریٹ انڈین کپل شومیں دیکھنے کو ملا، جہاں اسٹیج ایک رنگین کلاس روم میں تبدیل ہو گیا۔ اس خاص ایپی سوڈ میں ملک کے مقبول ترین اساتذہ نیتن وجے یعنی این وی سر، الکھ پانڈے اور خان سر بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
نیٹ فلکس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی جھلک میں میزبان کپل شرما نے گفتگو کا آغاز اساتذہ کی جدوجہد اور سفر سے کیا۔ کپل نے بتایا کہ خان سر کو تقریباً ۷ء۱؍کروڑ روپے کی بڑی پیشکش ہوئی تھی اور الکھ پانڈے کو ایک بلینک چیک تک آفر کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے پیسے سے زیادہ اپنے طلبہ کو ترجیح دی۔
یہ بھی پڑھئے:کیرالا ہائی کورٹ کو فرقہ وارانہ خدشات ، ’’دی کیرالا اسٹوری ۲‘‘ کی ریلیز روکی گئی
اس پر خان سر اور الکھ پانڈے نے کہا کہ ان کا مقصد ہمیشہ یہی رہا ہے کہ تعلیم ہر بچے تک پہنچے، چاہے وہ کسی بھی حالت میں کیوں نہ ہو۔جیسے جیسے گفتگو آگے بڑھی، ماحول مزید خوشگوار اور پرلطف ہو گیا۔ ہولی کے رنگ چڑھتے ہی پڑھائی کی تھیوری مزاح میں بدل گئی۔ اسی دوران کرشنا ابھیشیک ایک سائنسدان کے کردار میں نظر آئے۔ ان کا انداز اتنا مزاحیہ تھا کہ لوگ ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھئے:امدادی تنظیموں کی اسرائیلی عدالت سے فلسطین میں کام پر پابندی ختم کرنے کی اپیل
اس کے بعد اسٹیج پرکیکو شاردا اور سنیل گروور کی ساس بہو جوڑی نے انٹری لی۔ دونوں نے کیمسٹری کے باب کو گھریلو نوک جھونک اور مزاحیہ جملوں کے ساتھ اس انداز میں پیش کیا کہ پورا اسٹوڈیو قہقہوں سے گونج اٹھا۔ہولی کا اصل جشن تب شروع ہوا جب سنیل گروور نے اپنا نیا ہولی گیت ’’اٹ از اے ہولی‘‘ گایا۔ گانے کے ساتھ ہی اسٹیج رنگوں، رقص اور خوشی سے بھر گیا۔ فنکاروں کے ساتھ اساتذہ اور ناظرین بھی اس جشن کا حصہ بن گئے۔ دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن۴؍ نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہے۔ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے اسٹیج پر تعلیم اور ہنسی کا انوکھا سنگم دیکھنے کو ملا۔