Inquilab Logo

سنیل شیٹی نے خاندان کی ۲؍شادیوں کو غلط قرار دے دیا

Updated: January 25, 2022, 12:14 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے اپنے بیٹے اور بیٹی کی۲۰۲۲ء میں شادی سے متعلق خبر پر ردعمل دیا ہے۔

Sunil Shetty. Picture:INN
سنیل شیٹی ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے اپنے بیٹے اور بیٹی کی۲۰۲۲ء میں شادی سے متعلق خبر پر ردعمل دیا ہے۔ سنیل شیٹی نے سوشل میڈیا پر ایک رپورٹ پر تنقید کی اور اپنے بچوں کی رواں برس شادی سے جڑی خبروں کو افواہ قرار دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عطیہ شیٹی اور آہان شیٹی کی۲۰۲۲ء میں شادی سے متعلق بے بنیاد پر خبر پر سمجھ نہیں آتا کہ خوش ہوا جائے یا افسوس کیا جائے؟ ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ آہان اورعطیہ شیٹی رواں برس اپنے ساتھیوں کے ساتھ شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔اس خبر کے سامنے آنے پر قیاس کیا جانے لگا کہ عطیہ شیٹی اپنے بوائے فرینڈ کرکٹر کے ایل راہل جبکہ آہان شیٹی اپنی گرل فرینڈ تانیہ شراف سے شادی کے منتظر ہیں۔بالی ووڈاداکار نے رواں سال اپنے خاندان میں دُہری شادی سے متعلق ایک رپورٹ پر ٹویٹ  کے ذریعے ردعمل ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اس بات پر افسوس کروں یا خوش ہوں؟ حقائق کی کسی بھی طرح سے تصدیق کئے بغیر اس طرح کی خبر کی اشاعت سمجھ سے بالاتر ہے۔ سنیل شیٹی نے خبر کی تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسی طرح کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ ہی صحافت کی ساکھ کو نقصان پہنچاتی ہے۔  آہان نے مارچ۲۰۲۱ء میں تانیہ شراف کی سالگرہ کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا۔عاطیہ اور راہل کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات کی باتیں زیر گردش ہیں، وہ حال ہی میں  ہندوستانی کرکٹر کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر موجود تھیں، تاہم دونوں نے عوامی سطح پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK