Inquilab Logo

سنیل شیٹی اورانوراگ کشیپ کی فلم’فائل نمبر۳۲۳‘ تنازعات کا شکار

Updated: November 18, 2022, 12:37 PM IST | Agency | Mumbai

بزنس مین میہول چوکسی نے اس فلم پر اعتراض کیا ہے اورمیکرز کو نوٹس بھیج کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

: سنیل شیٹی اور انوراگ کشیپ اسٹارر فلم ’فا ئل نمبر۳۲۳‘  ` تنازعات میں گھری نظر آرہی ہے۔ دراصل کارتکے جلد ہی ہندوستان کے مفرور کاروباریوںپر فلم بنانے جا رہے ہیں۔ اس فلم کی کہانی وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی جیسے بڑے  کاروباریوں کی حقیقی زندگی کے گھوٹالوں پر مبنی ہوگی۔اب بزنس مین میہول چوکسی نے اس فلم پر اعتراض کیا ہے۔انہوں نے میکرزکے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔فلم میں میری تصویر کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔ میہول چوکسی نے اس نوٹس کے ذریعے کہا کہ’ `فائل نمبر۳۲۳ ‘ کے ذریعے ان کی تصویر کو غلط طریقے سے دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے فلم کے پروڈیوسر کلول داس، پارتھ راول، ہدایت کار کارتکے  اور فلم کی تیاری میں  شامل دیگر افراد کے خلاف بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے فلم کی تیاری روکنے کی بھی درخواست کی ہے۔میکرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اس نوٹس کا قانونی جواب دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فلم کسی کی بایوپک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کی کہانی دکھانے جارہے ہیں جو ہندوستان میں عام لوگوں کے خلاف معاشی جرائم میں ملوث ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ فلم صرف پبلک ڈومین میں دستیاب معلومات پر بنا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم `فائل نمبر۳۲۳ ` کی شوٹنگ۲۰؍ نومبر سے ممبئی میں شروع ہوگی۔ اس کے علاوہ فلم کی شوٹنگ برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں کی جائے گی۔ فلم میں نیرو مودی اور میہول چوکسی کے کرداروں کے لیے کچھ مشہور ناموں کی بھی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK