Inquilab Logo

آربالکی کے ساتھ کام کرنا آسان تھا: سنی دیول

Updated: September 21, 2022, 1:58 PM IST | Agency | Mumbai

فلم کی شوٹنگ پوری کاسٹ کیلئے  ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے اور فلم کا ٹریلر ان کی تمام پرجوش پرفارمنس کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔ فلم کی باصلاحیت

Sunny Deol .Picture:INN
سنی دیول ۔ تصویر:آئی این این

ہدایتکار آر بالکی کی نفسیاتی تھرلر فلم’ چپ‘ میں دلچسپ انکشافات ہیں جوشائقین کے تجسس میں اضافہ کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ پوری کاسٹ کیلئے  ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے اور فلم کا ٹریلر ان کی تمام پرجوش پرفارمنس کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔ فلم کی باصلاحیت کاسٹ کا حصہ ہونے کے ناطے اداکار سنی دیول اپنے ایکشن اور تھرلر کے لئے مقبول ہیں۔ اداکار نے پہلی بار چپ ڈائریکٹر آر بالکی کے ساتھ کام کیا ہے۔ اداکار نے حال ہی میں ہدایتکار کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ’’یہ میرا پہلا موقع ہے جب آربالکی کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔ وہ واقعی ایک بہترین وژن کے ساتھ ایک بہترین پروفیشنل ہیں، وہ جانتے ہیں کہ انہیں کس چیز کی ضرورت ہے اور وہ اپنے کام کے بارے میں بالکل درست ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے صرف۴۵؍ دنوں میں شوٹنگ مکمل کرلی۔ ان کے اور پوری ٹیم کے ساتھ کام کرنا خوشی کی بات ہے۔ یہ ہمارے لئے بہت آسان تھا۔‘‘ہدایتکار آر بالکی کام کے حوالے سے اپنے طریقہ کار کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK