فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری کا تفریحی ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم میں جھانوی کپور، ورون دھون، روہت صراف اور ثانیہ ملہوترا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم جلد ہی سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
EPAPER
Updated: September 15, 2025, 5:29 PM IST | Mumbai
فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری کا تفریحی ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم میں جھانوی کپور، ورون دھون، روہت صراف اور ثانیہ ملہوترا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم جلد ہی سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
فلم بوال کے بعد ورون دھون اور جھانوی کپور ایک بار پھر ایک ساتھ نظرآ رہے ہیں لیکن ایک مختلف انداز میں۔ پہلے انہوں نے ایک ایڈونچر رومانوی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اب وہ رومانس کے ساتھ ساتھ کامیڈی کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ پیر کو ان کی آنے والی فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ورون دھون اور جھانوی کپور کچھ عرصے سے فلمی حلقوں میں اپنی آنے والی فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری کے تعلق سے موـضوع بحث ہیں۔ یہ فلم چند دنوں میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے لیکن اس سے پہلے میکرز نے ایک ایسا آئٹم بم گرایا ہے جو شائقین کو مزید پرجوش کر سکتا ہے۔ فلم کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جو رومانس اور کامیڈی کا مکمل پیکیج ہے۔
فلم کا ٹریلر مز یدار ہے
ششانک کھیتان کی ہدایت کاری میں بنی فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری میں آپ کو باہوبلی، گووندا عرف راجہ بابو اور کترینہ کیف جیسی مشہور شخصیات کے نام سننے کو ملیں گے۔ فلم کی کہانی سنی اور تلسی کے بارے میں ہے جو اپنی اپنی محبتوں کو حاصل کرنے کے لیے ایک ساتھ منصوبہ بناتے ہیں۔ سنی کو اننیا (ثانیہ ملہوترا) سے پیار ہے جو وکرم (روہت صراف) سے شادی کرنے جارہی ہے۔
اسی وقت تلسی (جھانوی کپور) کی محبت وکرم ہے۔ وکرم اور اننیا نے تلسی اور سنی کی محبت کو ٹھکرا دیا ہے اور انہیں واپس حاصل کرنے کے لیے دونوں انہیں جلانے کا فیصلہ کرتے ہیں لیکن آہستہ آہستہ وہ خود ہی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ آخر میں سب کچھ اس طرح پیچیدہ ہو جاتا ہے کہ دونوں کی سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کریں۔۲؍ منٹ۵۴؍ سیکنڈ کے اس ٹریلر میں اتنا ڈرامہ، کامیڈی اور رومانس ہے کہ یہ آپ کو فلم دیکھنے پر مجبور کر دے گا۔
ورون اور جھانوی کی فلم کب ریلیز ہوگی؟
دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی یہ فلم اگلے مہینے کی ۲؍تاریخ یعنی گاندھی جینتی کو سنیماگھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم شائقین کا دل جیتنے اور پہلے دن بہت کمائی کرنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔