Inquilab Logo

سُشانت کیس میں بالی ووڈ کی۸؍ مشہور شخصیات کو بہارعدالت کا نوٹس

Updated: September 21, 2020, 10:51 AM IST | Agency | Mumbai

اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں فلمسازکرن جوہر، اداکارسلمان خان سمیت ۸؍افراد کےخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئےبہار کی مظفر پور ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔جمعہ کو عدالت نےسماعت میں بالی ووڈ کی۸؍ مشہور شخصیات کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔

Sushant Singh Rajput . Picture INN
سُشانت سنگھ راجپوت۔ تصویر: آئی این این

 اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں فلمسازکرن جوہر، اداکارسلمان خان سمیت ۸؍افراد کےخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئےبہار کی مظفر پور ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔جمعہ کو عدالت نےسماعت میں بالی ووڈ کی۸؍ مشہور شخصیات کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔اس کیس کے ایڈوکیٹ سدھیر اوجھا نے بتایا کہ ۱۷؍ جون کو چیف جسٹس عدالت میں شکایت درج کی گئی تھی، جسے چیف جسٹس کے ذریعے مسترد کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد۱۴؍اگست کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت میں درخواست دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے ذریعے کیس کو ایڈمٹ کرتے ہوئے سی جی ایم کورٹ سے تمام کاغذات کی مانگ کی گئی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے پورے معاملے کو قریب سےسنا اورجمعہ کے روزان۸؍ملزمین کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے یا تو خود یا کسی وکیل کے ذریعہ مظفرپور ڈسٹرکٹ کورٹ میں اپنی بات پیش کرنےکو کہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK