Inquilab Logo

سوشانت سنگھ راجپوت نے محض ایک ڈانسر کے طور پر اپنا سفر شروع کیا تھا

Updated: January 21, 2021, 12:52 PM IST | Agency | Mumbai

بطور ڈانسر کریئرکا آغاز کرنے والےسوشانت سنگھ راجپوت نے ٹی وی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی اپنی زبردست اداکاری سے سامعین کا دل جیت لیا۔ سوشانت سنگھ راجپوت ۲۱؍ جنوری ۱۹۸۶ءکوبہار کے پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے۔

Sushant Singh Rajput.Picture :INN
سشانت سنگھ راجپوت۔ تصویر:آئی این این

 بطور ڈانسر کریئرکا آغاز کرنے والےسوشانت سنگھ راجپوت نے ٹی وی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی اپنی زبردست اداکاری سے سامعین کا دل جیت لیا۔ سوشانت سنگھ راجپوت ۲۱؍ جنوری ۱۹۸۶ءکوبہار کے پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے۔ سوشانت نے ابتدائی تعلیم پٹنہ کے سینٹ کیرنس ہائی اسکول سے حاصل کی۔  مزید تعلیم کیلئےدہلی کے کولاچی ہنسراج ماڈل اسکول کا رخ کیا۔انہوں نے دہلی کے کالج آف انجینئرنگ سے میکانیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ سوشانت فلمی دنیا میںکریئربنانا چاہتے تھےاس لئےاپنے خوابوں کو سچ کرنے کیلئےممبئی چلے آئے۔سوشانت نےبیک اپ ڈانسر کی حیثیت سے اپنےکریئرکا آغاز کیا۔ وہ فلم فیئر ایوارڈ شو میں متعدد بار ڈانس بھی کرتےرہے۔ اس شو کے دوران ہی بالاجی ٹیلی فلمزکی کاسٹنگ ٹیم نے انھیں دیکھا ، جس کے بعد ان کے کریئر کا آغاز’کس دیس میں ہےمیرا دل‘ نامی ایک سیریل سے ہوا جس میں انہوں نے پریت جونیجا کاکردار ادا کیا۔زی ٹی وی شو’ پویترا رشتہ‘سوشانت کے کریئرکیلئے سنگ میل ثابت ہوا۔ اس کے بعد وہ ڈانس رئیلٹی شوز ’ذرا نچ کے دکھا۲؍ اور ’جھلک دکھلا جا۴؍‘ میں بھی نظر آئے۔ کم وقت میں ہی ٹیلی ویژن کا ایک بڑا اسٹار بنے سوشانت نے فلموں کا رخ کیا۔
 سوشانت سنگھ راجپوت نے۲۰۱۳ء میں ابھیشیک کپور کی ہدایت میں بنی فلم کائی پو چے سے فلموں میں اپنےکریئرکی شروعات کی تھی۔ فلم ’کائی پو چے‘میں ان کے کردار کی تحریک انہیں اپنی بہن میتو سنگھ سے ملی تھی۔ میتو سنگھ ریاستی سطح کی کرکٹرہیں۔ فلم میں سوشانت کی اداکاری کو شائقین نے خوب پسند کیا۔ اسی سال یش راج بینرکے تحت بنی فلم ’شدھ دیسی رومانس‘میں بھی سوشانت نےاپنی رومانوی اداکاری سےبھی ناظرین کو سراہا۔ راجکمار ہیرانی کی۲۰۱۴ءمیں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم’پی کے‘ یوں تو مکمل طور پر عامر خان پر مبنی تھی لیکن سوشانت نے فلم میں اپنی عمدہ اداکاری سے ناظرین کادل جیت لیا۔ انہوں نے۲۰۱۵ءمیںریلیز ہونے والی دیباکر بنرجی کی ہدایت میں بنی فلم بیومکش بخشی‘ میں اپنی مضبوط اداکاری سے حاضرین کا دل جیت لیاتھا۔ اس فلم کے لئے سوشانت نے بہت محنت کی۔ شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ، سوشانت نے بیومکیش بخشی سےمتعلقہ چیزیں پڑھیں اور کئی جاسوسی ناول پڑھے۔
 ۲۰۱۶ءمیں ریلیز ہوئی فلم ’ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری‘ سوشانت سنگھ کے کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلم مانی جاتی ہے۔ اس فلم میں سوشانت نے کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کا کردار ادا کیا تھا۔ سوشانت نے فلمی اسکرین پر دھونی بننےکیلئےسخت محنت کی۔ ماہی کی چال سےلےکر بال تک۔ تلفظ سے لے کر بیٹنگ کے انداز تک ، انہوں نےسب سیکھا۔ اس کے بعد انہوں نےرابطہ ، کیدار ناتھ ، سون چرئیہ اور چھچھورے جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔
 سوشانت سنگھ راجپوت اپنی لو لائف کے سلسلے میں بھی اخبارات اور ٹی وی میں سرخیوں میں رہے۔ وہ طویل عرصے سےاپنی گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے کے ساتھ تعلقات میں تھے۔ دونوں کی ملاقات پہلی بار ’پوتر رشتہ‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی اور وہیں سے ہی ان کی محبت شروع ہوئی۔ انہوں نے مشہور ایکشن ڈائریکٹر ایلن امین سے مارشل آرٹس کی ٹریننگ لی تھی۔اپنی شاندار اداکاری اوربےپناہ صلاحیت سے محض ۷؍ برسوں میں بالی ووڈمیں اپنی نمایاں پہچان بنانے والےاداکارسوشانت سنگھ راجپوت ۳۴؍برس کی عمرمیں ۱۴؍جون ۲۰۲۰ءکوباندرہ ممبئی میں اپنے فلیٹ پر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ انہوںنےمحض ایک درجن فلموں میں ہی کام کیا تھا۔محض۱۲؍سالہ کریئر میں سوشانت کوئی ۲۰؍ ایوارڈز  کے لیے نامزد کئے گئے اور۹؍ ایوارڈزجیتے۔انہوں نےبہترین ڈیبیو اداکار، بہترین پاپولر اداکار اور بہترین اداکارکےفلم فیئر، اسکرین ایوارڈ اور زی سنے ایوارڈز جیتے۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی فلموں میں کائی پو چے، شدھ دیسی رومانس، پی کے، ڈیٹیکٹو بابو موشائےبندوق باز، ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈاسٹوری، رابطہ، ویلکم ٹو نیویارک،کیدرناتھ، سون چڑیا، چھچھورےاورڈرائیو شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK