• Mon, 14 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارش سے ممبئی جل تھل مگر جھیلوں پر معمولی برسات

Updated: September 14, 2026, 10:33 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب متعدد علاقوں میں ۱۰۰؍ سے ۱۵۰؍ ملی میٹر کے درمیان بارش ہوئی، کئی سڑکیں زیر آب آگئیں۔آج اوسط بارش کا امکان۔

People passing along a road in Mumbai during the rain. Photo: PTI
ممبئی میں بارش کےد وران لوگ سڑک سے گزر رہے ہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

رات بھر میں شہر و مضافات کے مختلف علاقوں میں ۱۰۰؍ ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جس سے متعدد مقامات پر سڑکوں پر پانی بھر گیا۔ دن میں بھی برسات کا سلسلہ جاری رہا اور محکمہ موسمیات نے اتوار کیلئے جاری کی گئی یلو الرٹ کو دن کے وقت اورینج میں تبدیل کردیا۔ تاہم اسی وقفہ میں ممبئی اور اطراف کے علاقوں میں پینے کا پانی سپلائی کرنے والی ۷؍ جھیلوں پر معمولی برسات ریکارڈ کی گئی ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات نے آج (پیر) کیلئے، تھانے اور پالگھر کیلئے یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے ان علاقوں میں اوسط سے تیز بارش جبکہ ممبئی اور رائے گڑھ میں اوسط بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ مختلف علاقوں میں نصب شدہ ’ویدر گیج‘ پر سنیچر کی شب ایک بجے سے اتوار کی صبح ۱۰؍ بجے تک جن مقامات پر زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی وہ اس طرح ہیں کہ شہر میں ’ایف سائوتھ وارڈ‘ میں ’فروس بیری ریزرور‘ پر ۲ء۱۰۶؍ ملی میٹر، سٹی انسٹی ٹیوٹ آف ڈی ایم ۹۹، سیوڑی کولی واڑہ میونسپل اسکول ۴ء۹۸، جی نارتھ میں ایس ڈبلیو ڈی ورکشاپ (دادر) میں ۸ء۱۰۳؍ اور دادر فائر اسٹیشن پر ۸ء۹۸؍ ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۷؍ستمبر کونکالے جانے والے جلوسِ غوثیہ سے متعلق پولیس کمشنر سے ملاقات

مشرقی مضافات کے ایم ویسٹ وارڈ آفس پر ۶ء۱۳۵، کلکٹر کالونی میونسپل اسکول چمبور ۸ء۱۳۲، ماراولی میونسپل اسکول چمبور ۶ء۱۲۷، ایم ایسٹ وارڈ آفس ۶ء۱۲۳؍ اور گوونڈی کے شیواجی نگر میونسپل اسکول پر ۸ء۱۲۱؍ ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے بعد مغربی مضافات کے ایچ ایسٹ وارڈ کے بی کے سی فائر اسٹیشن پر ۶ء۱۴۷، آر سینٹرل بوریولی فائر اسٹیشن پر ۱۳۸، آر سینٹرل آفس ۱۳۵، مگاتھانے بس ڈپو ۱۳۳ء۶، ایچ ویسٹ وارڈ کے باندرہ فائر اسٹیشن پر ۶ء۱۳۵؍ایم ایم برسات ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سانتا کروز میں واقع محکمہ موسمیات کی مشاہدہ گاہ پر اتوار کو صبح سے شام ۶؍ بجے تک ۷ء۷۹؍ ملی میٹر اور قلابہ میں ۳۰؍ ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔شدید بارش کے سبب ممبئی کے سائن میں پرتیکشا نگر، ممبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے راستے میں، وسئی ویرار اور نالاسوپارہ کی متعدد سڑکیں زیر آب آگئی تھیں۔

اتوار کو باندرہ میں مائونٹ میری میلے کا پہلا دن تھا لیکن بارش اور تیز ہوائوں سے پہلے ہی دن یہاں باندھا گیا شامیانہ گر گیا البتہ اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: اساتذہ کی کمی سے ہونےوالے تعلیمی نقصان کاجائزہ لینےکا مطالبہ

اگرچہ شہر و مضافات میں اچھی بارش ہوئی ہے لیکن اس کے مقابلے جھیلوں پر معمولی برسات ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے جھیلوں میں پانی کی سطح میں تھوڑا ہی اضافہ ہوسکا ہے۔

اتوار کو صبح ۶؍ بجے تک ممبئی کی ساتوںجھیلوں میں مجموعی طور پر ۶۱ء۹۶؍ فیصد پانی ذخیرہ تھا جس میں گزشتہ ایک روز پہلے کے مقابلے محض۳۲ء۰؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے برعکس گزشتہ برس ۱۳؍ ستمبر تک ان جھیلوں میں ۴۰ء۹۸؍ اور ۲۰۲۴ء میں ۳۹ء۹۸؍ فیصد پانی ذخیرہ تھا۔

جھیلوں کی صورتحال  
 ۷؍ میں سے ۴؍ جھیلیں جولائی مہینے میں ۱۰۰؍ فیصد بھر گئی تھیں لیکن اگست اور ستمبر میں اب تک کم بارش سے ان جھیلوں میں پانی کم زیادہ ہوتا رہا ہے اور ۱۳؍ ستمبر تک محض ویہار لیک ہی صد فیصد بھری ہوئی تھی۔ دیگر جو جھیلیں ۱۰۰؍ فیصد بھر چکی تھیں اتوار کو ان میں سے تُلسی جھیل میں ۹۶ء۸۹؍ فیصد، تانسا میں ۹۸ء۸۵؍ اور مودک ساگر میں ۹۳ء۶۶؍ فیصد پانی جمع تھا۔ سال بھر سب سے زیادہ پانی سپلائی کرنے والی اَپر ویترنا میں ۹۲ء۷۸؍ فیصد، رقبہ کے اعتبار سے سب سے بڑی بھاتسا میں ۹۷ء۸۲؍ اور مڈل ویترنا میں ۹۶ء۴۲؍ فیصد پانی ذخیرہ تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK