بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ سُشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کی تشہیرکرنے والے ہیں ۔سُشانت کی آخری فلم’دل بیچارہ‘ ۲۴؍ جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہو رہی ہے۔
EPAPER
Updated: June 27, 2020, 3:17 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ سُشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کی تشہیرکرنے والے ہیں ۔سُشانت کی آخری فلم’دل بیچارہ‘ ۲۴؍ جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہو رہی ہے۔
بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ سُشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کی تشہیرکرنے والے ہیں ۔سُشانت کی آخری فلم’دل بیچارہ‘ ۲۴؍ جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہو رہی ہے۔ راجکمار راؤ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ سُشانت کی ڈیبیو فلم ’کائے پو چے‘ اور ’رابطہ‘ میں شریک اداکار رہ چکے راجکمار راؤ نے پوسٹر کو ایک ریڈ ہارٹ ایموجی کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ سُشانت سنگھ راجپوت کے انتقال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے راجکمار راؤ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا ’’ آپ کی یاد آئے گی بھائی۔‘‘اس دوران سوشل میڈیا پر لوگ او ٹی ٹی پر فلم ریلیز کئے جانے کے فیصلے سے کافی ناخوش ہیں اور انہوں نے کچھ وقت کیلئے ہی سہی لیکن فلم کو سنیما گھروں میں ریلیز کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔