Inquilab Logo

سشمتا سین اور للت مودی میں علاحدگی کی قیاس آرائیاں

Updated: September 05, 2022, 1:41 PM IST | Agency | Mumbai

للت مودی اور سشمتا سین حالیہ دنوں میں سب سےزیادہ زیر بحث رہنے والےجوڑوں میں سے ایک ہیں۔للت مودی نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئےبتایا تھاکہ وہ اور سشمتا رشتے میں ہیں۔

Lalit Modi Old and New DP and Details .Picture:INN
للت مودی کا پرانا اور نیا ڈی پی اور تفصیلات ۔ تصویر:آئی این این

 للت مودی اور سشمتا سین حالیہ دنوں میں سب سےزیادہ زیر بحث رہنے والےجوڑوں میں سے ایک ہیں۔للت مودی نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئےبتایا تھاکہ وہ اور سشمتا رشتے میں ہیں۔ انہوں نے سشمتاکے ساتھ کئی تصاویر شیئر کیں اور اداکارہ کو اپنا’نصف بہتر‘قرار دیا۔ جس کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ان کی شادی ہو گئی ہے لیکن پھر انہوں نے ایک پوسٹ کے ذریعے واضح کر دیا کہ وہ رشتے میں ہیں اورجلد ہی شادی کرنے کاارادہ کر رہے ہیں۔ اس دوران اب للت مودی نےاپنے سوشل میڈیاپر اپنی زندگی سے متعلق معلومات کے گوشےسےسشمتا کا نام ہٹا دیاہے۔جس کے بعد سوال اٹھنے لگے کہ کیا اب ان کا رشتہ ختم ہو گیا ہے؟
ڈی پی اور بائیو کو تبدیل کیا گیا
 دراصل جب للت نے اپنےرشتے کا اعلان کیا توانہوں نے اپنےانسٹاگرام بائیو میں لکھا ’فاؤنڈر آئی پی ایل، آخر کار میں اپنے ساتھی جرم کے ساتھ نئی زندگی شروع کررہاہوں۔میری پیاری سشمتا سین۔‘ للت مودی نےانسٹاگرام ڈی پی میں سشمتا کے ساتھ ایک تصویر رکھی تھی لیکن اب انہوں نے ڈی پی اور بائیو دونوں کو تبدیل کر دیا ہے۔ اس وقت للت مودی نےترنگے کے رنگ کی ڈی پی لگائی ہے، جس میں ان کے چہرے اور ترنگے کو ضم کیا گیا ہے۔اس پر انڈین پریمیئر لیگ کا بانی لکھا ہواہے۔ان کاموجودہ بائیو’بانی آئی پی ایل - مون‘ ہے۔ 
ایک پوسٹ لکھ کر تعلقات کے بارے میں بتایا تھا
 للت مودی نے اس سال ۱۴؍جولائی کو ایک پوسٹ شیئرکی تھی۔وہ اپنی چھٹیاں مالدیپ میں سشمتاکےساتھ گزارتے نظر آئے۔ اس کے ساتھ انہوںنےبتایا کہ انہوں نے نئی زندگی شروع کی ہے۔ للت مودی کے اس پوسٹ کے بعد سشمتا کو ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK