Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کا استعفیٰ ، صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اشارہ

Updated: May 01, 2025, 10:03 PM IST | Seoul

جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر نے استعفیٰ دے دیا، ۳؍ جون کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اشارہ کیا، جنوبی کوریا میں صدر یون سوک یول کے ناکام مارشل لا کے اقدام پر عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد۳؍ جون کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔

South Korea’s acting President Han Duck-soo. Photo: INN
جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈکسو۔ تصویر: آئی این این

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈکسو نے جمعرات کو استعفیٰ دے دیا، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ وہ ۳؍ جون کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی  تیاری کر سکتے ہیں۔ یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق، ہان نے دارالحکومت سیول میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے فیصلے کااعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’ اس سنگین وقت میں اپنی ذمہ داری کے بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے ، طویل غور و خوض کے بعد کہ آیا یہ فیصلہ درست اور ناگزیر ہے، میں نے طے کیا کہ اگر یہی واحد راستہ ہے تو مجھے اسے اختیار کرنا چاہیے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان سے پاکستان ملک بدری کے دوران اٹاری واگھہ سرحد پر بزرگ شخص بس میں فوت

واضح رہے کہ سابق صدر یون سوک یول کو ناکام مارشل لا کے اقدام پر عہدے سےبرطرف کئے  جانے کے بعد جنوبی کوریا میں۳؍ جون کو صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK