Inquilab Logo

سشمتا کی’آریہ ۳‘ کا ٹریلر جاری

Updated: October 13, 2023, 10:25 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سشمتاسین کی مشہور ویب سیریز ’آریہ‘ کے تیسرے سیزن کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ رام مادھوانی کی اس کرائم ڈراما سیریز میں سشمتا ایک بارپھربے خوف انداز میں نظر آئیں گی۔

Aarya 3. Photo: INN
آریہ ۳۔ تصویر:آئی این این

سشمتاسین کی مشہور ویب سیریز’آریہ‘ کے تیسرے سیزن کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ رام مادھوانی کی اس کرائم ڈراما سیریز میں سشمتا ایک بارپھربے خوف انداز میں نظر آئیں گی۔ ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے۳؍بچوں کو گینگسٹرزکی دنیا سے بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔ آریہ کے تیسرے حصے میںسشمتامافیا کوئین کے کردار میں نظر آئیں گی۔ آریہ۳؍، ۳؍نومبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پرریلیز ہوگی۔ شائقین سیریز کے تعلق سے کافی پرجوش ہیں۔ واضح رہے کہ سشمتا نے۲۰۲۰ء میں نےویب سیریز ’آریہ کے ذریعہ اوٹی ٹی پر قدم رکھا تھا۔ سیریز کا دوسرا سیزن ۲۰۲۱ءمیں آیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK