Inquilab Logo Happiest Places to Work

مشرق وسطیٰ میں تناؤ۔ یش کی فلم ’’ٹاکسک‘‘۴؍ جون کو ریلیز ہوگی

Updated: March 04, 2026, 12:57 PM IST | Mumbai

مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے باعث راکنگ اسٹار یش کی فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘‘ اب۴؍ جون ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ کے وی این پروڈکشنز اور مونسٹر مائنڈ کریشنز نے اپنی انتہائی منتظر ایکشن ڈرامہ فلم ٹاکسک کی عالمی تھیٹریکل ریلیز کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کیا۔

Toxic Film.Photo:INN
ٹاکسک ۔تصویر:آئی این این

مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے باعث راکنگ اسٹار یش کی فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘‘ اب۴؍ جون ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ کے وی این پروڈکشنز اور مونسٹر مائنڈ کریشنز نے بدھ کو  اپنی انتہائی منتظر ایکشن ڈرامہ فلم ٹاکسک کی عالمی تھیٹریکل ریلیز کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کیا۔ پہلے یہ فلم ۱۹؍ مارچ ۲۰۲۶ءکو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی تھی، لیکن مڈل ایسٹ میں جاری تنازع اور علاقائی عدم استحکام کی وجہ سے اب یہ ۴؍ جون ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔
اپنے اہم ڈسٹری بیوشن پارٹنر فارس فلمز کے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ خلیجی ممالک میں سنیما پر پڑنے والے اثرات کو دیکھتے ہوئے پروڈیوسرز نے حالات پر باریک بینی سے نظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔ واضح رہے کہ ۸؍ مارچ کو بنگلورو میں ملک بھر کے میڈیا کے ساتھ فلم کا شاندار ٹریلر لانچ ہونا تھا اور۱۹؍ مارچ کی ریلیز کو مدنظر رکھتے ہوئے پورا پروموشنل شیڈول فائنل کیا جا چکا تھا۔ فلم کا پہلا گانا تباہی  ۲؍ مارچ کو ریلیز کے لیے تیار تھا، لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے میکرز نے میوزک ویڈیو کو فی الحال روکنے اور پروموشن کو کچھ وقت کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:میسور:شاندار تاریخ اور عمدہ محلات کا حامل شہراپنی مثال آپ ہے

پروڈیوسرز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس ‘‘ایک ایسی فلم ہے جسے ہم نے عالمی ناظرین کو مدنظر رکھ کر بنایا ہے۔ کنڑ اور انگریزی میں شوٹ کی گئی یہ فلم ملک اور دنیا کے ناظرین سے جڑنے کے اعتماد کے ساتھ بنائی گئی ہے۔ کئی برسوں کی محنت کے بعد ہم ۱۹؍ مارچ کو یہ فلم آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے پرجوش تھے۔ لیکن موجودہ غیر یقینی صورتحال، خاص طور پر مڈل ایسٹ کے حالات، ہمارے اس مقصد کو متاثر کر رہے ہیں جس کے تحت ہم زیادہ سے زیادہ ناظرین تک پہنچنا چاہتے تھے۔ اپنے پارٹنرز اور ناظرین کے مفاد میں ہم نے گہرے غور و خوض کے بعد ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانے کا مشکل لیکن ضروری فیصلہ کیا ہے۔ آپ کے صبر اور تعاون کے لیے ہم تہہ دل سے مشکور ہیں اور آگے بھی آپ کی محبت کی امید رکھتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’سیارہ‘‘ کے وائرل آئی وی ڈرپ کلپ پر آہان پانڈے کا ردعمل

اب ٹاکسک ۴؍جون ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں انگریزی اور ہندوستانی زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں راکنگ اسٹار یش کے ساتھ نین تارا، کیارا اڈوانی، ہما قریشی، رکمنی وسنت اور تارا ستاریا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ کہانی یش نے لکھی ہے اور ہدایت کاری گیتو موہن داس نے کی ہے۔ فلم کو کنڑ اور انگریزی میں بیک وقت شوٹ کیا گیا ہے، جبکہ ہندی، تمل، تیلگو اور ملیالم میں ڈب ورژن بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK