Inquilab Logo

ارچنا پورن سنگھ کی تصویر پر تنقید کرنے والی خاتون کو اداکارہ نے جواب دیا

Updated: July 27, 2023, 12:59 PM IST | Mumbai

ہندوستانی اداکارہ اور ریئلیٹی شو جج ارچنا پورن سنگھ نے اپنی اور شوہر پرمیت سیٹھی کی تصویر پرتبصرہ کرنے والی خاتون کواچھا جواب دے دیا۔

Actress and reality show judge Archanapuran Singh
اداکارہ اور ریئلیٹی شو جج ارچنا پورن سنگھ

ہندوستانی اداکارہ اور ریئلیٹی شو جج ارچنا پورن سنگھ نے اپنی اور شوہر پرمیت سیٹھی کی تصویر پرتبصرہ کرنے والی خاتون کواچھا جواب دے دیا۔ انسٹاگرام پر ارچنا نے اپنی اور شوہر پرمیت کی سوئزر لینڈ میں سیروسیاحت کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔تصویر کے ساتھ عنوان میں ارچنا نے تحریر کرتے ہوئے بتایا تھاکہ یہ کچھ دیر قبل کی تصویر ہے ۔ساتھ میں انہوں نے یہ بھی لکھا تھاکہ گوگل مجھے یاد دہانی کرواتا رہتا ہے کہ زندگی کتنی حسین  ہے۔ ارچنا کی اس تصویر پر ایک خاتون نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھ دیا کہ’’عورت کم آدمی زیادہ لگ رہی ہو۔ کپل شرما صحیح کہتا ہے کہ آپ کو اپنا حسن نکھارنے میں کافی وقت لگا ہوگا۔‘‘ارچنا نے بھی بغیر وقت ضائع کئے  اس صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’’کتنی گھٹیا سوچ رکھتی ہو اتنی کم عمر میں۔ تھوڑا پڑھ لکھ لیتی تو پتا چلتا کہ بڑوں سے کیسے پیش آتے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید لکھا کہ’’آپ تمام خواتین کی عزت کرنا سیکھیں۔ آپ خود  ایک خاتون ہوکردوسری خاتون کی عزت نہیں کروگی تو مردوں سے کیسے اپنے لئے عزت کی امید رکھی جائے ؟‘‘ ارچنا پورن سنگھ کے اس جواب کے بعد خاتون کو اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK