Inquilab Logo

برطانوی اخبار’دی گارجین‘ نےعالیہ کو بہترین اداکارہ قرار دیا

Updated: October 06, 2022, 12:04 PM IST | Agency | Mumbai

 اداکارہ عالیہ بھٹ نےگنگوبائی کاٹھیاواڑی میں اپنےمرکزی کردار کوبرطانوی اخبار’دی گارجین‘ کے ذریعہ اب تک کی بہترین فلموں کی فہرست میں شامل کیےجانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Alia Bhatt  .Picture:INN
عالیہ بھٹ ۔ تصویر:آئی این این

 اداکارہ عالیہ بھٹ نےگنگوبائی کاٹھیاواڑی میں اپنےمرکزی کردار کوبرطانوی اخبار’دی گارجین‘ کے ذریعہ اب تک کی بہترین فلموں کی فہرست میں شامل کیےجانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ دی گارجین کی `اب تک کی بہترین (اور بدترین) بڑی اسکرین پرفارمنس میں ’بہترین‘ سیکشن میں عالیہ بھٹ کی اداکاری کو شامل کیا ہے۔ اخبارمیں عالیہ بھٹ کی اداکاری کو ۲۰۲۲ء کی سب سے عمدہ اداکاری قرار دیا گیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ ’’عالیہ بھٹ نے ایک متنوع شخصیت کے حامل کردار کو نہایت ہی جذباتی انداز میں پیش کیا ہے۔ڈھول پر مبنی گیت’دھولیڈا‘ میںان کا غیر معمولی طورپر تاثراتی رقص کردار کی پوری کہانی  بیان کردیتاہے۔کہانی کے کردار گنگوبائی کے فرقہ وارانہ جشن سے لےکر ذاتی ویرانی تک کو عالیہ بھٹ نے اس ۳؍منٹ کے رقص میں ظاہر کردیا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی اداکاری میں بہت ہی نکھار آگیا ۔ انہیں اپنے کریئر کے آغاز میں ایک اوسط درجے کی اداکارہ قرار دیا گیا تھا جس کی مثال کرن جوہر کی فلم’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ ہے۔اس فلم کے تعلق سے تنقیدوں کو برداشت کرنے کے بعد انہوں نے خود کو نکھارا اور اب وہ بالی ووڈ کی بہترین اداکارائوں میں شمار کی جاتی ہیں۔انہوں نے گنگو بائی کاٹھیا واڑی کے علاوہ  ہائی وے،ڈیئر زندگی، اور اڑتا پنجاب میں بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیاہے۔ سنجے لیلا بھنسالی جو فلم کے ہدایت کار اور شریک رائٹر بھی ہیں نے حسین زیدی کے ناول ’مافیا کوئین آف ممبئی‘ پر مبنی یہ فلم بنائی تھی۔ اس فلم میں عالیہ کے علاوہ اجے دیوگن،شانتنو مہیشوری،وجے راز، اندرا تیواری، سیما پاہوا اور ورون کپور نے بھی اہم کردار ادا کئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK