بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی فلم ’ڈریم گرل۲‘ نے۱۰۰؍کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔
EPAPER
Updated: September 13, 2023, 11:48 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی فلم ’ڈریم گرل۲‘ نے۱۰۰؍کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔
بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی فلم ’ڈریم گرل۲‘ نے۱۰۰؍کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔ آیوشمان کھرانہ ان دنوں اپنی سپر ہٹ فلم کے سلسلے میں چرچا میں ہیں ۔ اس فلم میں اننیا پانڈے کا بھی اہم کردار ہے۔ڈریم گرل ۲؍ سنیما گھروں میں ۲۵؍ اگست کوریلیز ہو چکی ہے۔فلم ٹکٹ کھڑکی پر کافی اچھا پرفارم کر رہی ہے۔ اس نے پہلے ہفتے میں ۶۷؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ فلم نے۱۰۰؍ کروڑ روپے کی کما ئی کر لی ہے ۔ ڈریم گرل ۲؍ کو ایکتا آر کپور اور شوبھا کپور نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایتکاری راج شاندلیا نے کی ہے۔ اس کا پہلا حصہ بھی بہت کامیاب رہا تھا اور اسے شائقین کی پزیرائی ملی تھی۔