Inquilab Logo

فلم’شمشیرا‘ کا ڈائیلاگ’تیری ماں کا مکٹ‘بہت پسند کیا جارہا ہے

Updated: July 12, 2022, 12:50 PM IST | Agency | Mumbai

 جب سے فلم ’شمشیرا‘کا ٹریلر ریلیزہواہے، سنجے دت کا ڈائیلاگ ’تیری ماں کا مکٹ‘ وائرل ہو گیا ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ سال کا سب سے زیادہ ٹرینڈنگ ڈائیلاگ بن گیا ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 جب سے فلم ’شمشیرا‘کا ٹریلر ریلیزہواہے، سنجے دت کا ڈائیلاگ ’تیری ماں کا مکٹ‘ وائرل ہو گیا ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ سال کا سب سے زیادہ ٹرینڈنگ ڈائیلاگ بن گیا ہےجس نے بہت سارے میمز کو متاثر کیاہے اور سنجے دت کے کردارکی تقلید کرنے کی کوشش کرنےوالے لوگوں کےان گنت ویڈیوز سامنے آئے ہیں۔ ڈائریکٹر کرن ملہوترا نے انکشاف کیا کہ یہ مکالمہ، جو آن لائن غصے کا باعث بن گیا ہے، اصل میں اسکرپٹ کا حصہ نہیں تھا اور اسے شوٹنگ کے دن شامل کرنے کا فوری فیصلہ کیا گیا تھا۔
 کرن کہتے ہیں، ’’میں نےکبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ڈائیلاگ ’تیری ماں کا مکٹ‘اتنا کریز بن جائے گا۔ جس دن سےٹریلر ریلیز ہوا،اس دن سے ڈائیلاگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ مجھے آج بھی یاد ہے جس دن ہم سنجے سرکے ساتھ اس سین کی شوٹنگ کر رہے تھے، اس وقت یہ ڈائیلاگ شامل کرنا ایک فوری فیصلہ تھا۔ وہ مزید کہتے ہیں، ’’اپنا بازواس افسر کے گرد رکھتے ہوئےسنجے سربہت شرارتی لگ رہے تھے۔میں نے ان کے کان میں سرگوشی کی۔ میں نے کہا سر،جب آپ اسے دیکھتےہیںتو کہیں کوئین کرائون اور پھر ہندی میں دہراتے ہوئے کہیں’تیری ماں کا مکٹ‘۔اس بات پروہ ہنسے اوراس لائن کو انتہائی شاندار انداز میں کہا۔ جب میں نےکٹ کہا، وہ میرے پاس آئےاورکہنے لگے’`کرن، یاد رکھنا یہ ڈائیلاگ’قاتل‘ ثابت ہوگا،ہر کوئی اس ڈائیلاگ میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا،یہ سپر ہٹ ہونے والا ہے۔‘ مجھے یاد ہے کہ سنجےسرنےمجھ سے یہ بات کہی تھی اوربالکل ایسا ہی ہو رہا ہے۔‘‘ سنجے دت کہتےہیں،’’فلموں کےسب سے زیادہ مشہور ڈائیلاگ بے ساختہ ہوتےہیں۔یہ وہ چیز ہے جس پرمیں نےہمیشہ یقین رکھا ہے۔ بلاشبہ، اصل انگریزی لائن کاغذ پر موجود تھی۔ لیکن جب ہم سیٹ پر شوٹنگ کررہے تھے، معاملات کرن اور میرے درمیان تھے۔ہمیں معلوم تھا کہ ہم اسے کیسے کھیلتےہیں۔ہم نے بالکل ویسا ہی کیا۔یہ انتہائی بے ساختہ ڈائیلاگ ہے اور انتہائی مزیدار بھی۔ لیکن شدھ سنگھ نے اسے ایک خاص صاف گوئی سے کہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ لوگ اس ڈائیلاگ کو پسند کر رہےہیں جبکہ درحقیقت  فلم میں اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK