Inquilab Logo

وکی کوشل اور ترپتی ڈمری کی جوڑی کرن جوہر کی فلم میں نظر آئےگی

Updated: December 19, 2022, 4:10 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور ترپتی ڈمری کی جوڑی فلمساز کرن جوہر کی آئندہ فلم میں نظر آئے گی۔

Vicky Kaushal and Tripti Dimri  will star in the Dharma Productions film.
وکی کوشل اور ترپتی ڈمری دھرما پروڈکشن کی فلم میں کام کریںگے۔

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور ترپتی ڈمری کی جوڑی فلمساز کرن جوہر کی آئندہ فلم میں نظر آئے گی۔ پرائم  ویڈیو  نے دھرما پروڈکشن اور لیو میڈیا کلیکٹیو کے ساتھ ایک نئی فلم کا اعلان کیا ہے۔اس فلم میں وکی کوشل ،ترپتی ڈمری اور ایمی ورک اہم رول میں ہوںگے۔اس فلم کا ڈرائریکشن آنند تیواری کریںگے۔پروڈیوسروں میں کرن جوہر،اپروا مہتا، امرت پال سنگھ بندرا اور آنند تیواری کے نام شامل ہیں۔فلم ۲۸؍جولائی ۲۰۲۳ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائےگی۔تھیٹر میں  ریلیز ہونے کے بعد اسے پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا جائےگا۔
  کرن جوہر نے اس فلم سے متعلق کہا کہ یہ فلم بہت ہی خاص ہوگی۔اسے ایک ماہر ڈائریکٹر بنا رہے ہیں۔ نیشنل ایوارڈ جیتنے والے اداکار وکی کوشل اس میں کام کر ہے ہیں۔یہ پرائم ویڈیو کے ساتھ ہمارے رشتوں کو آگے لے جانے والا پروجیکٹ ہے۔پرائم ویڈیو کے ساتھ مل کر ہم نے کچھ یادگار کہانیاں دنیا کے سامنے پیش کی ہیں۔ ’شیر شاہ‘ اور’ گہرائیاں ‘ سیدھے او ٹی ٹی پر آئی تھیں۔ پرائم ویڈیو کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کیلئے ہم کافی پُر جوش ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK