Inquilab Logo

سلمان اور کترینہ کی فلم ’ٹائیگر۳؍ ‘ کا سیٹ توڑدیاجائے گا

Updated: June 09, 2021, 1:14 PM IST | Agency | Mumbai

سلمان خان کترینہ کیف اسٹارر ٹائیگر۳؍مکمل ہونا ابھی باقی ہے۔ لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ فلم کا سیٹ منہدم کیا جارہا ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

سلمان خان کترینہ کیف اسٹارر ٹائیگر۳؍مکمل ہونا ابھی باقی ہے۔ لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ فلم کا سیٹ منہدم کیا جارہا ہے۔ ایکشن فلم کا سیٹ مارچ۲۰۲۱ءمیں دوبارہ بنایا گیا تھالیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسے شوٹنگ کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکا۔ اس کے بعد طوفان سے  اسے نقصان پہنچا۔اب پورا سیٹ منہدم کردیاجائے گا 
؍۱۵۰؍مزدور اکٹھے ہو جائیں گے،۹؍ کروڑ کا نقصان ہوگا 
 اطلاعات کے مطابق فلم میکرس کو یہ سیٹ منہدم کرنےکا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس کام کے لئے ۱۵۰؍ کے قریب مزدور بھی بھیجے گئے ہیں۔ اسے مسمار کرنے سےفلم سازوں کو۸؍ سے۹؍ کروڑ کا نقصان ہونے کا امکان ہے۔ فلم کا سیٹ گوریگاؤں میں بنایا گیا تھا۔ ممبئی میں جاری لاک  ڈاؤن کی وجہ سے اس سیٹ  کی دیکھ بھال مشکل ہوتی جارہی تھی ۔ لہٰذا اسے مسمار کرنا بہتر سمجھا  گیا۔
اگست میں یورپ میں شوٹنگ ہوگی
  سلمان خان کی ٹائیگر۳؍ سیریز کی تیسری فلم ہے۔ فلم میں کترینہ کے علاوہ  عمران ہاشمی ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ بھی یورپ کے کئی حصوں میں کی جانی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یورپ میں اگست کے مہینے میں شوٹنگ کی جاسکتی ہے۔ ویسے بھی  فلم  سازوں نے۳۰۰؍ ممبروں کی یونٹ  ویکسین لگوانے کے بعد ہی شوٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 عمران ہاشمی بھی مرکزی کردار میں ہیں
  عمران ہاشمی فلم میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ `’آتش‘ ` کے کردار میں نظر آئیں گے جو سلمان کے کردار ٹائیگر کے خلاف کھڑا ہوگا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ کردار ان تمام منفی کرداروں سے بالکل مختلف ہوگا جو اب تک عمران نے ادا کیے ہیں۔ آدتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی ہدایتکاری منیش شرما کر رہے ہیں۔ فلم کا بجٹ تقریباً۳۵۰؍ کروڑروپے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK