Inquilab Logo

فلم ’ڈنکی ‘ کی شوٹنگ مکمل ، شاہ رخ نے سعودی وزارت ثقافت کاشکریہ اداکیا

Updated: December 02, 2022, 1:02 PM IST | Mumbai

کنگ خان نے ویڈیوجاری کرکے کہا `سعودی میں ’ڈنکی‘ جیسی فلم کی شوٹنگ ختم کرنے سے بہتر کوئی احساس نہیں ہوسکتا

Shah Rukh Khan`s fans are eagerly waiting for his upcoming movie Dunki;Picture:INN
شاہ رخ خان کے مداح ان کی آنے والی فلم ڈنکی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں؛ تصویر: آئی این این

 شاہ رخ خان کے مداح ان کی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ہدایتکار راج کماری ہیرانی کی اس فلم کی شوٹنگ سعودی عرب میں جاری تھی۔ اب اس کا شیڈول ختم کر دیا گیا ہے۔ شاہ رخ نے اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں کنگ خان سعودی عرب کے ایک ایسے مقام پر نظر آرہے ہیں جہاں ایک بڑا میدان اور پہاڑ نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کے آغاز میں سعودی کی لوکیشن نظر آرہی ہے جس کے بعد شاہ رخ کالے کوٹ اور چشموں میں انٹری کرکے اپنی بات شروع کرتے ہیں۔ 
 ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ `سعودی میں ’ڈنکی‘ جیسی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول ختم کرنے سے بہتر کوئی احساس نہیں ہوسکتا۔ ہمیں ایک بہترین مقام اور بہترین مہمان نوازی دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں راج صاحب اور پوری کاسٹ اور عملے کے ساتھ سب کو بڑا شکراً (شکریہ) کہتا ہوں، خدا آپ کے ساتھ ہو۔‘‘ شاہ رخ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، `سعودی عرب کی وزارت ثقافت، ٹیم اور ان تمام لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ میں مدد کی۔
’ڈنکی‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
 بتادیں کہ شاہ رخ خان پہلی بار ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ڈنکی میں شاہ رخ کے ساتھ بومن ایرانی، تاپسی پنو اور وکی کوشل اہم کردار میں نظر آئیں گے اور یہ فلم اگلے سال دسمبر۲۰۲۳ء میںریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK