شاہد کپور اپنی حالیہ فلم’’او رومیو‘‘ کی وجہ سے زیرِ بحث تھے۔ تاہم، یہ فلم باکس آفس پر خاص اثر نہیں دکھا سکی تھی۔ اس کے بعد اب ایکٹر نے ایک اور پروجیکٹ کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کی تصویر ایکٹر نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
EPAPER
Updated: March 08, 2026, 6:09 PM IST | Mumbai
شاہد کپور اپنی حالیہ فلم’’او رومیو‘‘ کی وجہ سے زیرِ بحث تھے۔ تاہم، یہ فلم باکس آفس پر خاص اثر نہیں دکھا سکی تھی۔ اس کے بعد اب ایکٹر نے ایک اور پروجیکٹ کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کی تصویر ایکٹر نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
شاہد کپور اپنی حالیہ ریلیز ’’او رومیو‘‘ میں نظر آئے تھے، جو اس سال۱۳؍ فروری کو تھیٹرز میں ریلیز ہوئی تھی۔ وِشال بھردواج کے ڈائریکشن میں بنی یہ فلم اپنا بجٹ بھی نکال نہیں پائی اور محض ۱۰۶؍کروڑ کی کمائی کے ساتھ ہی محدود رہ گئی۔ اس فلم کے بعدمداحوں کو ان کے اگلے پروجیکٹ سے کافی امیدیں ہیں۔ ’’او رومیو‘‘ کے ریلیز ہونے کے ایک مہینے کے اندر ایکٹر نے اگلے پروجیکٹ کے لیے تیاری شروع کر دی۔ شاہد کپور نے متوقع تھرلر سیریز کی شوٹنگ شروع کر دی ہے اور یہ خوشخبری انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر فینز کو دی۔
کافی عرصے سے لوگوں کو شاہد کپور کی ’’فرضی ‘‘کے سیزن ۲؍ کا انتظار تھا۔ ’’فرضی ‘‘ کا پہلا سیزن سال ۲۰۲۳ء میں امیزون پرائم پر آیا تھا۔ اب ۳؍ سال کے طویل انتظار کے بعد شاہد کپور نے ’’فرضی ۲‘‘ پر کام شروع کر دیا ہے۔ اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جس سے مداحوں میں جوش و خروش اور بھی بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ فائنل: ہندوستانی خواتین ٹیم نے ٹیم انڈیا کا حوصلہ بڑھایا
شاہد کپور نے بڑھائی ایکسائٹمنٹ
شاہد کپور نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر فلم سے اپنا لک بھی شیئر کیا۔ ایکٹر نے اسٹوری پر بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کا ایک کولیج شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ ’’فرضی ڈے وَن شوٹ۔‘‘ شاہد کی اس تصویر سے تصدیق ہو گئی ہے کہ میکرز نے باضابطہ طور پر ’’فرضی ۲‘‘ پر کام شروع کر دیا ہے۔ پچھلے مہینے شاہد کپور اور میکرز نے ’’فرضی ‘‘ کے سیزن ۲؍ کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد سے ہی اس سیریز کے لیے جوش و خروش بڑھا ہوا ہے اور فینز بے صبری سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:انسٹاگرام پر وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کا ویڈیو ریکارڈ بنانے میں کامیاب
پہلا سیزن پسند آیا تھا
۲۰۲۳ء میں امیزون پرائم پر ریلیز ہوئی تھرلر سیریز ’’فرضی ‘‘ کو راج اینڈ ڈی کے نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اس سیریز میں شاہد کپور نے سنی کا کردار نبھایا ہے۔ یہ تھرلر ڈرامہ جعلی نوٹوں کے ریکیٹ، لالچ اور ایک ایماندار پولیس افسر مائیکل (وجے ستھوپتی) کے درمیان چوہا بلی کی دوڑ دکھاتا ہے۔ سیریز میں شاہد اور وجے کے علاوہ راشی کھنا بھی لیڈ رول میں نظر آئیں گی۔