Inquilab Logo

۳۰؍سال پرانی رنجش ختم، شاہ رخ خان نے ’غدر۲‘ دیکھنے سے قبل سنی دیول کو فون کیا

Updated: August 31, 2023, 11:13 AM IST | Mumbai

سنی دیول کی ’غدر۲؍‘ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔فلم بہت اچھا بزنس کر رہی ہے اور ہر روز ریکارڈ توڑرہی ہے۔

Shah Rukh Khan and Sunny Deol. Photo: INN
شاہ رخ خان اور سنی دیول۔ تصویر: آئی این این

سنی دیول کی ’غدر۲؍‘ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔فلم بہت اچھا بزنس کر رہی ہے اور ہر روز ریکارڈ توڑرہی ہے۔غدر۲؍ سنی دیول کے کریئر میں بڑی ہٹ ثابت ہوئی ہے۔نہ صرف شائقین بلکہ مشہور شخصیات نےبھی فلم کو پسند کیا ہے جس کے بعد کچھ نےکیمرے کے سامنے یہ بات کہی جب کہ کچھ مشہورشخصیات نے براہ راست فلم کے ہیرو کو فون کر کےفلم کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ کیا آپ یقین کریں گے کہ فلم دیکھنے کے بعد شاہ رخ خان نے بھی سنی دیول کو فون کیا اور فلم کے لیے مبارکباد دی۔
 سنی اور شاہ رخ کی دوستی مداحوں کیلئے قدرے چونکانےوالی ہے۔ اس کےپیچھے کی وجہ۳۰؍سال پرانی ہے۔۳۰؍سال تک ایک دوسرے سے بات نہ کرنےوالے کنگ خان اور سنی پاجی اب اپنی پرانی دشمنی بھول چکے ہیں۔ سنی دیول نے حال ہی میں انکشاف کیاکہ شاہ رخ نے انہیں فلم دیکھنے کے بعد فون کیا۔
 اب لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ دونوں کے درمیان کیا ہوا۔ سنی دیول نےحال ہی میں بتایاکہ صرف شاہ رخ ہی نےبات نہیں کی بلکہ اپنی بیوی گوری خان اور بیٹے آرین سے بھی بات کرائی۔
 ٹائمز ناؤ میںشائع ہونے والےسنی دیول کے انٹرویوکے مطابق ’پٹھان‘یعنی شاہ رخ خان نے انہیں غدر۲؍ دیکھنے سےپہلے فون کیا تھا۔ شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان اور ان کے بیٹے آرین خان نے بھی ان سے فون پر بات کی۔
 شاہ رخ خان کےبارے میں بات کرتے ہوئےسنی نے کہا کہ انہوں نے میری فلم ’غدر۲؍‘ دیکھی ہے اور فلم دیکھنے سےپہلے ہی انہوں نے مجھے فون کیا اور فلم کے لیے مبارکباد دی۔

gadar 2 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK