Inquilab Logo

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

Updated: April 28, 2024, 5:40 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخاب کے مقابلے میں ملک میں رائے دہندگی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ کرناٹک میں اضافہ درج کیا گیا ہے، سابق الیکشن کمشنر قریشی نے اس پر مایوسی اور فکر مندی کا اظہار کیا ہے کہ اور الیکشن کمیشن کو رائے دہندگی بڑھانے کیلئے مزید محنت کا مشورہ دیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

 ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔
کرناٹک میں لوک سبھا کی ۲۸؍ میں سے ۱۴؍ سیٹوں کے لئے پہلے ووٹنگ کے مرحلے میں، ریاستی انتخابی دفتر نے ۵۶ء۶۹؍ فیصد رائے دہندگی کی اطلاع دی جو کہ ۲۰۱۹ء میں ان ہی لوک سبھا سیٹوں کے لئے ۹۶ء۶۸؍ فیصد تھی۔
منڈیا، جہاں سے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کانگریس امیدوار وینکٹ راما نے گوڑا کے خلاف جنتا دل (سیکولر) بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ کرناٹک الیکشن آفس کی طرف سے جاری کردہ رائے دہندگی کے اعداد و شمار کے مطابق، ۶۷ء۸۱ فیصد کی سب سے زیادہ ووٹنگ فیصددرج کی گئی۔ ۲۰۱۹ء میں، منڈیا نے ۴۸ء۸۱؍ فیصد ووٹنگ درج کی تھی۔
لوک سبھا کی چار سیٹوں اُڈپی، حسن، دکشینہ کنڑ اور تمکر میں ووٹنگ کا فیصد ۷۷؍ فیصد سے زیادہ درج کیا گیا۔ اُڈپی اور ٹمکور میں ۲۰۱۹ء کے مقابلے میں تقریباً ایک فیصد زیادہ ووٹنگ درج کی گئی جبکہ حسن اور دکشینہ کنڑ میں یہ ۲۰۱۹ کے لوک سبھا انتخابات کی طرح ہی تھی۔
تاہم، بنگلور کی تین سیٹوں، بنگلورو شمال (۴۵ء۵۴؍) بنگلورو جنوب (۱۷ء۵۳؍) مرکزی بنگلورو (۰۶ء۵۴؍) تمام ۱۴؍ لوک سبھا سیٹوں میں، شہری ووٹروں کی بے حسی کے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے سب سے کم رائے دہندگی درج کی گئی۔ بنگلورو کی تین لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ کا فیصد تقریباً ۲۰۱۹ء سے ملتا جلتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۶؍ سال بعد کماری سیلجا سرسہ سے ایک بار پھر میدان میں

دو دیگر جنوبی ریاستیں، تمل ناڈو، جہاں ۱۹؍ اپریل کو پہلے مرحلے کی پولنگ، اور کیرالہ، جہاں ۲۶؍ اپریل کو پولنگ ہوئی تھی، ۲۰۱۹ء کے مقابلے میں کم رائے دہندگی درج کی گئی۔
تمل ناڈو میں، یہ ۲۰۱۹ء میں ۰۹ء۷۲؍ فیصد کے مقابلے میں ۴۶ء۶۹؍ فیصد تھی جس میں خواتین رائے دہندگان نے مردوں سے زیادہ حصہ لیا۔ کیرالہ میں، یہ ۲۰۱۹ء میں ۸۴ء۷۴؍ فیصد کے مقابلے میں ۱۶ء۷۱؍ فیصد تھی۔ آندھرا اور تلنگانہ میں بعد کے مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
تمام ہندی زبانوں والی ریاستوں میں راجستھان کے ساتھ دو مرحلوں میں پولنگ میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں پہلے دو مرحلوں میں ۲۵؍ لوک سبھا سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہوئی، ۲۰۱۹ء میں ۱۷ء۶۸؍ کے مقابلے میں تین فیصد کی کمی درج کی گئی۔
مدھیہ پردیش، جہاں لوک سبھا کی ۲۹؍ میں سے ۱۲؍ سیٹوں کے لئے دو مرحلوں میں پولنگ ہوئی ہے، ریاستی انتخابی دفتر کے ذریعہ جاری کردہ عارضی اعداد و شمار کے مطابق، رائے دہندگی کا فیصد ۲۰۱۹ء میں تقریباً ۶۷؍ فیصد سے تقریباً سات فیصد تک گر گیا ہے۔ مہاراشٹر میں ووٹنگ کا تناسب تقریباً تین فیصد کم ہے۔
اتر پردیش میں، جہاں لوک سبھا کی ۸۰؍ میں سے ۱۶؍ سیٹوں پر پولنگ ہوئی ہے، ۲۰۱۹ء کے مقابلے میں ووٹنگ میں چھ فیصد کمی کا امکان ہے، ریاستی انتخابی دفتر کے ایک افسر نے کہا، ’’حتمی اعداد و شمار پیر تک دستیاب ہوں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایران کو روکنے کی غرض سے امریکہ چین کے در پر

مغربی بنگال میں، لوک سبھا کی چھ سیٹوں پر ووٹنگ کا فیصد گر گیا ہے، جہاں پولنگ ۲۰۱۹ء میں ۴ء۸۰؍ فیصد ہوئی تھی۔
بہار میں، جہاں لوک سبھا کی ۴۰؍ میں سے آٹھ سیٹوں پر دو مرحلوں میں انتخابات ہونے ہیں۔ ریاستی انتخابی دفتر کے مطابق ووٹنگ فیصد میں تقریباً چھ فیصد کی کمی ہے۔ زیادہ تر شمال مشرقی ریاستوں میں، جہاں پہلے دو مرحلوں میں ووٹنگ مکمل ہوئی، آسام کے علاوہ، ووٹنگ کا فیصد کم ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے میں رائے دہندگی میں کمی کے بعد کہا تھا کہ وہ آنے والے مراحل میں ووٹرز کی شرکت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے گا۔ پہلے دو مراحل، ۱۹؍ اپریل اور ۲۶؍ اپریل، جمعہ کے دن تھے، جو لوگوں کو مسلسل چھٹی کا ایک اور دن مہیا کراتے ہیں، جبکہ تیسرا مرحلہ ۷ ؍مئی جمعرات کو ہے۔
سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے کہا کہ، ’’ووٹروں کی کم تعداد ہندوستانی جمہوریت کیلئے مایوس کن ہے۔ اس کی وجہ میں سیاسی جماعتوں کے تئیں رائے دہندگان کی بے رغبتی اور کئی حصوں میں گرم موسم کو سمجھتا ہوں۔ الیکشن کمیشن کو بقیہ مراحل میں رائے دہندگی کو بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK