Inquilab Logo

شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ کے ٹکٹ ۲۴۰۰؍روپے میں فروخت ہورہے ہیں

Updated: January 24, 2023, 11:52 AM IST | MUMBAI

پٹھان کی ایڈوانس بکنگ۱۹؍جنوری سے شروع ہوگئی ہے۔ادھر ریلیزسےقبل ہی فلم نےکمائی کے ریکارڈ بنانا شروع کردیا ہیں۔

The craze about Shah Rukh`s film Pathaan continues to grow; Photo: INN
شاہ رخ کی فلم پٹھان کے تعلق سے دیوانگی بڑھتی ہی جارہی ہے; تصویر:آئی این این

 پٹھان کی ایڈوانس بکنگ۱۹؍جنوری سے شروع ہو گئی ہے۔ ادھر ریلیز سے قبل ہی فلم نے کمائی کے ریکارڈبناناشروع کر دیے ہیں۔فلم’پٹھان‘کےٹکٹوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، دہلی، گروگرام سمیت این سی آر میں پٹھان کے ٹکٹ ۱۶۰۰؍سے ۲۴۰۰؍ روپے کے درمیان فروخت ہو رہے ہیں۔ لیکن کنگ خان کے مداح انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے ہزاروں روپے دینے کو تیار ہیں۔
پٹھان کا ٹکٹ ۲۴۰۰؍ روپے میں
 دراصل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سرخیوں میں ہے۔جہاں گروگرام کے ایمبینس مال میں پٹھان کے ٹکٹ کی قیمت۲۴۰۰؍، ۲۲۰۰؍ اور ۲؍ہزار روپے دکھائی دے رہی ہے۔ مہنگے ٹکٹوں کے باوجود تھیٹرکے تمام شوز بھرے ہوئے ہیں۔
 خبروںکے مطابق دہلی کے کئی ملٹی پلیکس میں پٹھان کا ٹکٹ ۲؍ہزار سے۲۲۰۰؍روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ مارننگ شو کے ٹکٹ کی قیمت بھی لگ بھگ ایک ہزار روپے ہے جبکہ شام اور رات کے شوکے ٹکٹ اس سے بھی زیادہ ہیں۔اگر ایڈوانس بکنگ کےمطابق ڈیٹا نکالا جائے تو فلم پہلے ہی دن ۱۸؍کروڑکروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم اپنے ابتدائی ویک اینڈ پر ۱۵۰؍سے ۲۰۰؍کروڑ کے درمیان کما سکتی ہے۔
ایڈوانس بکنگ کے بعد لکھنؤ میں تھیٹر ہاؤس فل
 ایڈوانس بکنگ کے ذریعے ہی فلم نے لکھنؤ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک صارف نے ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ کے اسکرین شاٹ کا عکس سوشل میڈیا پر شیئر کرتےہوئے دعویٰ کیا کہ پٹھان کی ایڈوانس بکنگ سے تھیٹر ہاؤس فل ہو گئے ہیں۔آئی میکس ۲۵؍ اور ۲۶؍جنوری کو مکمل طور پر ہاؤس فل ہے۔
! پٹھان توڑیں گے کے جی ایف اور وار کے ریکارڈ
 اطلاعات کے مطابق پٹھان کی ایڈوانس بکنگ ۵۸؍فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہندی زبان کی بات کریںتو ریتک روشن کی وار اور یش کی کے جی ایف ۲؍نے ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں ریکارڈ بنائے تھے۔ریلیز سے پہلے، دونوں فلموں نے صرف ایڈوانس بکنگ میں تقریباً ۲۰؍کروڑ روپے کا خالص مجموعہ حاصل کیا تھا۔ اب پٹھان دونوں فلموں کے لیے ایڈوانس بکنگ کا ریکارڈ توڑنے کے راستے پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK