فلمی دنیا میں اکثر مواقع غیر متوقع طور پر آتے ہیں۔ ایسے ہی ایک خاص موقع نے اداکارہ چترانگدا سنگھ کو ایک نیا تجربہ دیا۔ اس وقت چترانگدا سلمان خان کی فلم ’دی بیٹل آف گلوان‘ کے لیے خبروں میں ہیں۔
EPAPER
Updated: January 07, 2026, 9:59 PM IST | Mumbai
فلمی دنیا میں اکثر مواقع غیر متوقع طور پر آتے ہیں۔ ایسے ہی ایک خاص موقع نے اداکارہ چترانگدا سنگھ کو ایک نیا تجربہ دیا۔ اس وقت چترانگدا سلمان خان کی فلم ’دی بیٹل آف گلوان‘ کے لیے خبروں میں ہیں۔
فلمی دنیا میں اکثر مواقع غیر متوقع طور پر آتے ہیں۔ ایسے ہی ایک خاص موقع نے اداکارہ چترانگدا سنگھ کو ایک نیا تجربہ دیا۔ اس وقت چترانگدا سلمان خان کی فلم ’دی بیٹل آف گلوان‘ کے لیے خبروں میں ہیں۔ یہ فلم ان کے لیے بہت خاص ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔
اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے چترانگدا نے کہا کہ ’’ جب ہدایت کار اپوروا لاکھیا نے مجھے اس فلم کے لیے بلایا، تو میرا پہلا ردعمل تھا، `واقعی؟ مجھے کبھی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملے گا، میں نے ان سے کام کے بارے میں کبھی رابطہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی میں نے کبھی کوشش کی تھی۔ یہ موقع میرے لیے مکمل طور پر حیرت انگیز اور دلچسپ تھا۔‘‘
فلم ’’دی بیٹل آف گلوان‘‘ کی کہانی ۲۰۲۰ء میں وادی گلوان میں ہندوستانی اور چینی فوجوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ پر مبنی ہے۔۱۵؍ جون کو لائن آف کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے جانی نقصان ہوا۔ سرحد کے قریب آتشیں اسلحہ استعمال نہ کرنے کے معاہدے کی وجہ سے فوجیوں نے لاٹھیوں اور پتھروں کا استعمال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:ریئل میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی آمد، ہسپانوی سپر کپ کا سنسنی خیز آغاز
اداکارہ چترانگدا نے کہاکہ ’’میں فوجی دنیا کو اچھی طرح سمجھتی ہوں اور ایک فوجی جوان کی بیٹی ہونے کے ناطے یہ فلم میرے لیے ذاتی طور پر اور بھی اہم ہے۔ یہ فلم صرف تفریح کا ذریعہ نہیں ہے، بلکہ ایک اہم اور حساس کہانی کو لوگوں تک پہنچانے کا موقع بھی ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’دی بیٹل آف گلوان ایک اہم فلم ہے۔ اس کہانی میں کام کرنا ایک قابل فخر لمحہ ہے جو کہ فوجی اور حب الوطنی کے تجربے سے متعلق ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ فلم شائقین کو فوجیوں کے حقیقی واقعات اور جدوجہد کے قریب لائے گی اور انہیں حب الوطنی کے جذبے سے جوڑنے میں مدد دے گی۔
یہ بھی پڑھئے:موہن لال کی ’’درشیم ۳‘‘ اپریل میں ریلیز ہوگی
فلم میں سلمان خان اور چترانگدا سنگھ نے کام کیا ہے۔ سلمان کرنل بی سنتوش بابو کا کردار ادا کریں گے، جنہوں نے غیر معمولی ہمت کے ساتھ ۱۶؍ بہار رجمنٹ کی قیادت کی اور انہیں بعد از مرگ مہاویر چکر سے نوازا گیا۔’’بیٹل آف گلوان‘‘ ۱۷؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔