• Fri, 09 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وجے ہزارے ٹرافی: سرفراز خان نے ایک اوور میں ۳۰؍ رنز بنائے

Updated: January 08, 2026, 6:10 PM IST | Mumbai

ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا۔مشیر خان کے آؤٹ ہونے کے بعد سرفراز کریز پر آئے۔ ممبئی کا۲ء۸؍اوور میں ایک وکٹ پر ۵۷؍ رن تھا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے جلدی سے اپنا فارم تلاش کیا اور ابھیشیک شرما پر حملہ کیا۔ انہوں نے پہلے اوور میں۳۰؍ رنز بنائے۔ انہوں نے صرف ۱۵؍ گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کر کے ۵؍ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

Sarfaraz Khan.Photo:INN
سرفرازخان۔ تصویر:آئی این این

ممبئی کے اسٹار بلے باز سرفراز خان نے وجے ہزارے ٹرافی کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنا کر ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی ہے۔ سرفراز نے یہ کارنامہ صرف ۱۵؍ گیندوں پر انجام دیا۔ انہوں نے اتی شیٹھ کا ریکارڈ توڑ دیا، جس نے۲۱۔۲۰۲۰ء کے سیزن میں بڑودہ کے لیے کھیلتے ہوئے چھتیس گڑھ کے خلاف ۱۶؍گیندوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
ابھیشیک شرما پر حملہ 
سرفراز اپنے بھائی مشیر خان کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آئے۔ ممبئی کا۲ء۸؍ اوور میں ایک  وکٹ پر۵۷؍ رن تھا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے جلدی  اپنا  فارم  تلاش کیا اور ابھیشیک شرما پر حملہ کیا، اپنے پہلے ہی اوور میں ۳۰؍ رنز بنائے۔انہوں نے صرف ۱۵؍ گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر کے پانچ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ سرفراز نے۳۱۰؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی اور ۲۰؍ گیندوں پر۶۲؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں ممبئی کے بلے باز نے سات چوکے اور پانچ شاندار چھکے لگائے۔

یہ بھی پڑھئے:آئی ایم پی پی اے کا ’’دُھرندھر‘‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی ہٹانے پر زور

سرفراز شاندار فارم میں ہیں
سرفراز وجے ہزارے ٹرافی میں شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے پانچ اننگز میں ۷۵ء۷۵؍کے اوسط اور۵۶ء۱۹۰؍  کے اسٹرائیک ریٹ سے ۳۰۳؍ رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے گوا کے خلاف ۵۶؍ گیندوں پر سنچری بنائی، جس میں نو چوکے اور۱۴؍  چھکے شامل تھے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز کے۷۵؍ گیندوں پر۱۵۷؍ رنز کی شاندار اننگز نے ممبئی کو مقررہ ۵۰؍ اوورز میں ۸؍ وکٹ پر ۴۴۴؍رن کا بڑا مجموعہ بنانے میں مدد کی۔  سید مشتاق علی ٹرافی میں انہوں نے سات میچوں میں ۳۲۹؍ رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھئے:ہوپ کے ریکارڈرن اور اینگیڈی کی تاریخی ہیٹ ٹرک سے کیپیٹلز کی شاندار فتح

ممبئی کی شکست 
میچ کی بات  کریں تو ممبئی نے پنجاب کو۱ء۴۵؍ اوور میں ۲۱۶؍ رنز پر آؤٹ کر دیا۔ رمندیپ سنگھ (۷۴؍ گیندوں پر۷۲؍رن) اور انمول پریت سنگھ (۷۵؍ گیندوں پر ۵۷؍رن ) سب سے زیادہ اسکورر رہے۔ ممبئی کے لیے مشیر خان سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے۱ء۹؍ اوور میں ۳۷؍ رنز دے کر ۳؍ وکٹ لیے۔ سرفراز اور شریاس ایّر کی طوفانی اننگز کے باوجود ممبئی کی ٹیم ۲۱۷؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ۲ء۲۶؍اوور میں ۲۱۵؍ رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور ایک رن سے میچ ہار گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK