Inquilab Logo

ٹائیگر۔۳؍کا ٹیزر لانچ،۲۱؍اپریل ۲۰۲۳ء کوفلم ریلیز ہوگی

Updated: June 13, 2022, 2:38 PM IST | Agency | Mumbai

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر۔۳‘ کے تعلق سے مداحوں میں طویل عرصہ سے تجسس دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Tiger-3 .Picture:INN
ٹائیگر۔۳؍۔ تصویر: آئی این این

 سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر۔۳‘ کے تعلق سے مداحوں میں طویل عرصہ سے تجسس دیکھنے کو مل رہا ہے۔اس سال عید پر سلمان خان کی کوئی فلم ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے مداحوں کے بیچ ان کی نئی فلم کی نمائش کے تعلق سے بے صبری پائی جا رہی ہے۔ایسے میں اب ’ٹائیگر۔۳‘کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ۔ ٹائیگر۔۳ کے ٹیزر میں کترینہ کیف کا نیا انداز جاری کیا گیا ہے۔فلم میں وہ سلمان خان کیساتھ زبردست ایکشن کرتے ہوئے نظر آئیںگی۔ٹیزر میں ان کے کافی ایکشن دکھائے گئے ہیں۔کترینہ کیف کو مکے بازی رِنگ میں پریکٹس کرتے  اور چاقو چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔چند سیکنڈ کے اس ٹیزر میں کترینہ کیف کو دشمنوں پر کئی حملے کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔
 یش راج فلمس نے ٹائیگر۔۳‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے فلم کب ریلیز کی جائےگی اس پر سے بھی پردہ اٹھادیا ہے۔ ’ٹائیگر۔۳‘ آئندہ سال عید کے موقع پر۲۱؍ اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔اس  فلم کو ہندی کے علاوہ تمل اور تیلگو میں بھی ریلیز کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ یہ فلم ’ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم ہے جو راء اور آئی ایس آئی ایجنٹ(سلمان خان اور کترینہ کیف) کے  ساتھ آگے بڑھےگی۔اس فلم میںعمران ہاشمی بھی اہم رول میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK