بالی ووڈ اداکار انل کپور کا ماننا ہے کہ آج کے ناظرین روایتی ہیرو ہیروئن کی تعریفوں سے آگے بڑھ چکے ہیں اور وہ ایسے کرداروں سے جڑتے ہیں جن میں قیادت، ہمت اور کہانی کو آگے بڑھانے کی صلاحیت ہو۔
EPAPER
Updated: June 26, 2026, 8:06 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار انل کپور کا ماننا ہے کہ آج کے ناظرین روایتی ہیرو ہیروئن کی تعریفوں سے آگے بڑھ چکے ہیں اور وہ ایسے کرداروں سے جڑتے ہیں جن میں قیادت، ہمت اور کہانی کو آگے بڑھانے کی صلاحیت ہو۔
بالی ووڈ اداکار انل کپور کا ماننا ہے کہ آج کے ناظرین روایتی ہیرو ہیروئن کی تعریفوں سے آگے بڑھ چکے ہیں اور وہ ایسے کرداروں سے جڑتے ہیں جن میں قیادت، ہمت اور کہانی کو آگے بڑھانے کی صلاحیت ہو، اسی وجہ سے وہ فلم ’’الفا‘‘ کو لے کر بے حد پرجوش ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:سنی دیول اور اکشے کھنہ کا ’اکّا‘ میں ایک ساتھ آنا، واقعی خدا کا منصوبہ ہے: سِدھارتھ
اپنے طویل فلمی کریئر میں کئی جاندار کردار نبھا چکے انل کپور نے کہا کہ بالی ووڈ میں آخر کار ایسی پاپ کارن ایکشن انٹرٹینر فلم بنی ہے، جس میں عالیہ بھٹ اور شروری جیسی دو اچھی اداکارائیں ایکشن فلم کی کمان سنبھال رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے تک سنیما کو میل لیڈ، فیمیل لیڈ، ہیرو اور ہیروئن جیسے طے شدہ لیبلز کے ذریعے دیکھا گیا، لیکن اب ناظرین کی سوچ اور کہانی کہنے کا طریقہ بدل چکا ہے۔ ان کے مطابق الفا ان پرانی تعریفوں کو چیلنج کرتی ہے۔
انل کپور نے کہاکہ ’’ الفا ‘‘ہونا کبھی بھی جینڈر کے بارے میں نہیں رہا۔ یہ موجودگی، پختہ یقین، ہمت اور کہانی کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کی علامت ہے۔ آج کے ناظرین بھی کسی زمرے یا لیبل سے نہیں، بلکہ مین کریکٹر انرجی سے جڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ناظرین سنیما گھروں میں کچھ نیا اور الگ دیکھنا چاہتے ہیں اور’’ الفا‘‘ انہیں ایسا ہی تجربہ دینے والی فلم ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ : پیپے نے ٹیم ورک کو کامیابی کا راز قرار دیا
انہوں نے کہا کہ سنیما کا مستقبل اس بات میں نہیں ہے کہ قیادت کرنے کا موقع کسے ملتا ہے، بلکہ اس بات میں ہے کہ قیادت کو جینڈر کی بنیاد پر پرکھنے کی ضرورت ہی ختم ہو جائے۔ آدتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اور شیو رویل کی ہدایت کاری میں بنی ’’الفا‘‘ میں بوبی دیول ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم تین جولائی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔