Inquilab Logo

ٹام کروز اپنی اگلی فلم کیلئے خلاء میں قدم رکھیں گے

Updated: October 11, 2022, 12:06 PM IST | Agency | New York

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اپنی فلموں کو منفرد اور کامیاب بنانے کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ خلاء میں بھی قدم رکھ سکتے ہیں۔

Tom Cruise  .Picture:INN
ٹام کروز ۔ تصویر:آئی این این

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اپنی فلموں کو منفرد اور کامیاب بنانے کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ خلاء میں بھی قدم رکھ سکتے ہیں۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹام کروز متوقع طور پر اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کیلئے خلاء میں جائیں گے۔اس حوالے سے یونیورسل پکچرس کی چیئرپرسن ڈیم ڈونا لینگلی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ ہم ٹام کروز کے ساتھ ایک بہت بڑا پروجیکٹ کرنے جا رہے ہیں، جس میں وہ خلائی اسٹیشن پر راکٹ لے جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ اس پروجیکٹ کے بعد ٹام کروز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کرنے والے پہلے عام شہری بن جائیں گے۔ اُنہوں نے نئی فلم میں اداکار کے کردار کی کچھ تفصیلات بھی بتائیں کہ وہ اس فلم میں ایک ایسے آدمی کا کردار ادا کریں گے جو خود کو ایک ایسی صورتِ حال میں پاتا ہے جہاں وہ واحد شخص ہوتا ہے جو زمین کو بچا سکتا ہو۔خیال رہے کہ ناسا اور ایلون مسک کا ادارہ اسپیس ایکس اس فلم کو بنانے کیلئے یونیورسل پکچرس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK