یش کی چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کرنے والی فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘‘ کے ذریعے ہوئی، جس سے شائقین کو زبردست توقعات تھیں۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن شاندار آغاز کیا، لیکن صرف چار دن بعد اس کی رفتار میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
EPAPER
Updated: August 30, 2026, 8:05 PM IST | Mumbai
یش کی چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کرنے والی فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘‘ کے ذریعے ہوئی، جس سے شائقین کو زبردست توقعات تھیں۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن شاندار آغاز کیا، لیکن صرف چار دن بعد اس کی رفتار میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
یش کی چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کرنے والی فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘‘ کے ذریعے ہوئی، جس سے شائقین کو زبردست توقعات تھیں۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن شاندار آغاز کیا، لیکن صرف چار دن بعد اس کی رفتار میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گیتو موہن داس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ گینگسٹر ڈراما فلم ۲۶؍ اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:ششی کپور کا شمار اُن فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہالی ووڈ میں بھی اپنی پہچان بنائی
فلم نے ایک اہم سنگِ میل ضرور عبور کرلیا ہے۔ ’’ٹاکسک‘‘ نے صرف چار دن میں یش کی ۲۰۱۸ء کی ہٹ فلم ’کے جی ایف: چیپٹروَن ‘ کی پوری لائف ٹائم کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تاہم، اسی مرحلے پر یہ فلم ’’کے جی ایف : چیپٹر۲‘‘ کی رفتار کے مقابلے میں تقریباً نصف پر چل رہی ہے۔ انڈسٹری ٹریکر سَیکنِلک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ’’ٹاکسک‘ ‘نے پہلے دن ہندوستان میں ۱۰ء۱۰۱؍ کروڑ روپے نیٹ کمائے تھے۔ دوسرے دن کمائی گھٹ کر ۶۵ء۳۷؍ کروڑ روپے ، تیسرے دن ۲۰ء۲۷؍ کروڑ روپے اور چوتھے دن، یعنی پہلے ہفتہ یعنی ہفتے کے روز، تقریباً ۵۰ء۲۴؍ کروڑ روپے رہی۔ اس طرح فلم کی ہندوستان میں چار دن کی مجموعی کمائی ۴۵ء۱۹۰؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ہندوستان میں اس کا گراس کلیکشن تقریباً ۵۰ء۲۲۷؍ کروڑ روپے ہے۔ اوورسیز مارکیٹ سے تقریباً ۲۵ء۲۷؍ کروڑ روپے کی کمائی شامل ہونے کے بعد فلم کا عالمی گراس کلیکشن۷۵ء۲۵۴؍ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہفتے کے روز فلم کی کمائی جمعہ کے مقابلے میں تقریباً ۹ء۹؍ فیصد کم رہی۔ عام طور پر ہفتہ وار تعطیل کے باعث ہفتے کو جمعہ کے مقابلے میں کمائی بڑھنے کی توقع کی جاتی ہے، اس لیے یہ کمی فلم کے لیے تشویش کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔ فلم کے چوتھے دن کی کمائی میں ہندی ورژن کا اہم کردار رہا۔ ہندی ورژن نے تقریباً ۵۰ء۱۵؍ کروڑ روپے کمائے جبکہ اصل کنڑ ورژن کی کمائی ۶۰ء۶؍کروڑ روپے رہی۔ تیلگو ورژن نے تقریباً ۵۰ء۱؍کروڑ روپے ، تمل ورژن نے ۷۵؍ لاکھ روپے اور ملیالم ورژن نے تقریباً ۱۵؍ لاکھ روپے کا کاروبار کیا۔
’ٹاکسک‘ نے صرف چار دن میں ’کے جی ایف : چیپٹر وَن ‘ کی پوری لائف ٹائم کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ’ کےجی ایف : چیپٹر وَن‘ نے اپنی مکمل نمائش کے دوران ہندوستان میں تقریباً۲۴ء۱۸۵؍ کروڑ روپے نیٹ کمائے تھے، جبکہ ’’ٹاکسک‘‘ چار دن میں ہی ۴۵ء۱۹۰؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ تاہم ’’ کے جی ایف : چیپٹر ۲‘‘ کے مقابلے میں صورتحال مختلف ہے۔ ’کے جی ایف : چیپٹر ۲‘ نے ریلیز کے پہلے چار دنوں میں ہندوستان میں تقریباً۱۵ء۳۸۰؍کروڑ روپے نیٹ کمائے تھے۔ اس لحاظ سے ’’ٹاکسک‘‘ اس وقت اپنے پیشرو کی رفتار سے کافی پیچھے ہے۔
یہ بھی پڑھئے:طالبان، کابل میں امریکی سفارت خانہ کھولنے کا خواہاں
فلم کو ریلیز کے بعد منفی سے ملی جلی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ناقدین نے تقریباً تین گھنٹے کے طویل رن ٹائم، الجھے ہوئے اسکرین پلے، ضرورت سے زیادہ تشدد اور خواتین کرداروں کی عکاسی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ فلم کے بارے میں ایک اہم تنقید یہ بھی سامنے آئی ہے کہ گیتو موہن داس نے گینگسٹر صنف کو ایک مختلف اور خواتین کے نقطۂ نظر سے پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، لیکن فلم میں کئی خواتین کردار یش کے کردار رایا کے ساتھ اپنے تعلق کی وجہ سے زیادہ نمایاں ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ کئی جائزوں میں فلم کو ایسی فلم قرار دیا گیا ہے جس میں اسٹائل زیادہ اور کہانی و مواد نسبتاً کم محسوس ہوتا ہے۔ منفی اور ملی جلی رائے کا اثر خاص طور پر خاندانی اور عام تفریحی ناظرین پر پڑ سکتا ہے۔ کسی بڑے اوپننگ والے فلمی منصوبے کو طویل عرصے تک کامیاب رہنے کے لیے پہلے ہفتے کے بعد بھی ناظرین کی مضبوط پذیرائی درکار ہوتی ہے۔