• Thu, 16 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ کا ٹریلر ریلیز،پرتیک گاندھی راء ایجنٹ وشنو شنکر کا کردار نبھائیں گے

Updated: August 04, 2025, 4:14 PM IST | Mumbai

نیٹ فلکس نے ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘کاٹریلر ریلیز کر دیا ہے جسے ۱۹۷۰ء میں ہندوستان کو نیوکلیائی تباہی سے بچانے کی جدوجہد پر فلمائی گئی سیریز ہے۔ سیریز میں پرتیک گاندھی نےو شنو شنکر کا کردار نبھایا ہے جو ۱۳؍ اگست ۲۰۲۵ءکو نیٹ فلکس پر ریلیزہوگی۔

`Saare Jahan Se Aa Cha` will be released on Netflix on August 13, 2025. Photo: X
’’سارے جہاں سےا چھا‘ ‘ ۱۳؍ اگست ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ تصویر: ایکس

نیٹ فلکس نے راء ایجنٹ وشو شنکر (پرتیک گاندھی) پر بنائی گئی سیریز ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ کا ٹریلرریلیزکیا ہے۔ اس سیریز میں پرتیک گاندھی نے راء ایجنٹ وشنو شنکرکا کردار نبھایا ہے جنہوں نے پاکستان کے خلاف ہندوستانی مشن کی قیادت کی تھی۔ سوال یہ ہے کہ وہ اپنے مشن میں کامیاب ہوں گے یا نہیں۔

حب الوطنی پر بنائی گئی سیریز کا ٹریلر آج ریلیز کیا گیا ہے جس میں راء ایجنٹس پاکستان کے ہندوستان کو تباہ کرنے کے منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے ڈرالنگ مشن پرجاتے ہیں۔ یہ سیریز ۱۹۷۰ء کے وقت پر فلمائی گئی ہے جہاں ایک چھوٹی سی غلطی عالمی نیوکلیائی جنگ میں تبدیل ہوسکتی تھی۔ ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ ہندوستانی راء ایجنٹ اور پاکستان کی آئی ایس آئی کے درمیان ہونے والی لڑائی پر بنائی گئی سیریز ہے۔ وشنو اپنی ذہانت سے آئی ایس آئی کے ایجنٹ مرتضیٰ ملک کو ہرا دیتے ہیں اور ملک کو اس بڑی تباہی سے بچا لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’رانجھنا‘‘ کی ری ریلیز، مداحوں کو اے آئی سے بنایا گیا کلائمیکس پسند نہیں آیا

نیوکلیائی پروگرام کو روکنے اور دنیا کو تباہی سے بچانے کے اپنے ٹاسک کے درمیان وشنو دشمن کی سرحد پار کر لیتے ہیں کیونکہ ان کے پاس ناکامی کا آپشن نہیں ہے اور ملک کی حفاظت کی ذمہ داری ان کے ہاتھوں میں ہے۔ اس سیریز کو گورو شکلا نے بنایا ہے جبکہ اسے بامبے فیبلس نے بھویش منڈالیہ کے ساتھ پروڈیوس کیاہے جو سیریز کے تخلیقی پروڈیوسر بھی ہیں۔ ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ ۱۳؍ اگست ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK