Inquilab Logo

سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’یودھا‘ کا ٹریلر ٹائمز اسکوائر پر ریلیز

Updated: March 12, 2024, 3:28 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہدایت کار ساگر امبرے اور پُشکر اوجھا کی ایکشن تھریلر یہ فلم ۱۵؍ مارچ کو ریلیز ہوگی ۔ فلم میںسدھارتھ ملہوترا ، دشاپٹانی اور راشی کھنہ نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

سدھارتھ ملہوترا، دشاپٹانی اور راشی کھنہ کی آنے والی فلم ’’یودھا‘‘ ۱۵؍ مارچ کو ریلیز ہوگی۔ اس سے قبل اس فلم کی تشہیری مہم کے طور پر فلم کا ٹریلر ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر دکھایا گیا۔ دھرما پروڈکشن نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہندوستان کے آسمان سے لے کر ٹائمز اسکوائر کی ہلچل تک ہمارا ’’یودھا‘‘ چمک رہا ہے۔ ’’یودھا‘‘ جمعہ سے سنیما گھروں میں۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Dharma Productions (@dharmamovies)

دھرما پروڈکشن نے پیر کو مداحوں کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا، دشاپٹانی اور راشی کھنہ نے ملاقات کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Dharma Productions (@dharmamovies)


سدھارتھ ملہوترا نےفلم کے بارے میں کہا کہ ’’ میرے خیال میں یہ گزشتہ چند برسوں میں کئے گئے بہترین ایکشن سکیونز میں سے ایک ہے، اور میں اسے مداحوں کے سامنے لانے کے لئے پرُجوش ہوں۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Dharma Productions (@dharmamovies)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK