Inquilab Logo

تاپسی پنو کی فلم حسین دلربا کا ٹریلر ریلیز

Updated: June 12, 2021, 1:21 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کی فلم ’حسین دلربا‘کاٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ تاپسی پنو، وکرانت میسی اور ہرش وردھن رانے کی آنے والی فلم حسین دلربا کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

Taapsee Pannu.Picture:INN
تاپسی پنو۔تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کی فلم ’حسین دلربا‘کاٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ تاپسی پنو، وکرانت میسی اور ہرش وردھن رانے کی آنے والی فلم حسین دلربا کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ ٹریلر کی شروعات ہوتی ہے ،تاپسی پنو سے جو وکرانت میسی سے پوچھتی ہیں کہ آپ  نے دنیش پنڈت کی کتاب پڑھی ہے ؟ کیا لکھتے ہیں، چھوٹے چھوٹے شہروں میں بڑے بڑے قتل کرادیتے ہیں۔ پتہ ہی نہیں چلتا۔ اس کے بعد تاپسی کے گھر میں دھماکہ ہوجاتا ہے جس میں وکرانت کی موت ہوجاتی ہے۔ بعد میں پولیس پوچھ گچھ کرتی ہے اور ان کی زندگی کے کئی پہلوؤں کا پتہ چلتا ہے۔ تاپسی کے ساتھ ہرش وردھن رانے بھی نظر آئیںگے۔ فلم میں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ۔ فلم حسین دلرباسسپنس اور تھریلر سے بھری ہے۔ یہ فلم پہلے سنیماہال میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب او ٹی ٹی کے ذریعہ فلم کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ فلم نیٹ فلکس پر ۲؍جولائی کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایت کاری وینل میتھیو نے کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK