Inquilab Logo

احمدآباد کے اُمیش رفیع صاحب کے اتنے بڑے مداح ہیں کہ ان کیلئے ’رفیع مندر‘ بنایا ہے

Updated: July 31, 2020, 11:00 AM IST | Agency

محمد رفیع صاحب کے مداح پوری دنیا میں ہیں اور بے شمار ہیں۔ ان میں سے کچھ مداح عقیدتمند بھی ہوتے ہیں اور ایسے ہی ایک عقیدتمند اُمیش مکھیجاہیںجو عظیم تر گلوکار کو اپنابھگوان مانتے ہیں اور اپنے گھرمیں ان کا ایک مندر بھی بنایا ہے

Umesh of Ahmedabad
احمد آباد کے امیش

محمد رفیع صاحب کے مداح پوری دنیا میں ہیں اور بے شمار ہیں۔ ان میں سے کچھ مداح عقیدتمند بھی ہوتے ہیں اور ایسے  ہی ایک عقیدتمند اُمیش مکھیجاہیںجو عظیم تر گلوکار کو اپنابھگوان مانتے ہیں اور اپنے گھرمیں ان کا ایک مندر بھی بنایا ہے۔ احمد آباد کے اُمیش کپڑے کاکاروبار کرتے ہیں   اوررفیع صاحب کے تعلق سے ان میں اتنی دیوانگی ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں ہے۔ انہوں نے رفیع صاحب کیلئے جو مندر بنایا ہے اس میں رکھی ہر چیز ان سے وابستہ ہے ۔  اُمیش رفیع صاحب کو بھگوان کی طرح پوجتے ہیں۔  پورے ملک میں محمد رفیع کا اکلوتا مندر احمد آباد کے امیش مکھیجا کے گھر میں ہے۔ اُمیش نے گھر میں ایک پورا کمرہ رفیع صاحب کیلئے مختص کیا ہے۔ ہرسال ان کے گھر پر رفیع صاحب کے مداح آتے ہیں۔  
 کمرے میں لیمپ ہویا   اسپیکر  ہر چیز میں رفیع صاحب کی جھلک نظر آتی ہے۔ صرف یہی نہیں ، بیڈ شیٹ پر رفیع کے گائے ہوئے نغموں کے بول  لکھےہوئےہیں اور تکیوں پر رفیع صاحب کی پیدائش اور وفات کی تاریخ لکھی گئی ہے۔ ایک کونے پر رفیع  صاحب کے مزار کی مٹی بھی ہے۔
 اُمیش مکھیجا نے اپنے گھر میں رفیع صاحب کے ذریعہ استعمال کردہ چیزوں کا ذخیرہ کیاہے۔ رفیع صاحب جو چشمہ استعمال کرتے تھے، ان کاجو بٹوہ تھا، رفیع صاحب کی ٹائی اور سنے میوزیشین یونین کا اوریجنل کارڈ بھی اُمیش مکھیجاکے پاس ہے۔ جس وقت رفیع صاحب کا انتقال ہوا تھا اس وقت کو بھی امیش نے محفوظ کررکھا ہے۔ امیش کے بنائے ہوئے رفیع صاحب کے مندر میں وہ اوریجنل غزلوںکا ریکارڈ بھی ہے جنہیں رفیع صاحب نے گایا تھا لیکن ان کا کمرشیلی استعمال نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے رفیع صاحب کے مندر میں  ان کی اوریجنل تصاویر لگا رکھی ہیں۔ اُمیش مکھیجا جذباتی ہوئے کہتے ہیںکہ میں نے کبھی رفیع صاحب سے ملاقات نہیں کی اور انہیں روبرو نہیں دیکھالیکن دیگر افراد ان کے تعلق سے جو بیان کرتے ہیں تو میں سوچتا ہوںکہ مجھے اس دور میں ہو نا چاہئے تھا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK