Inquilab Logo

تیز گیندباز محمد سمیع کی جگہ سندیپ واریئرگجرات ٹائٹنس میں شامل

Updated: March 22, 2024, 9:41 AM IST | Agency | Ahmedabad

گجرات ٹائٹنس نے انڈین پریمیر لیگ ۲۰۲۴ءکے لئے محمد سمیع کے متبادل کے طور پر تیز گیند باز سندیپ واریئر کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Sandeep Warrier will represent Gujarat Titans. Photo: INN
سندیپ واریئر گجرات ٹائٹنس کی نمائندگی کریںگے۔ تصویر : آئی این این

گجرات ٹائٹنس نے انڈین پریمیر لیگ ۲۰۲۴ءکے لئے محمد سمیع کے متبادل کے طور پر تیز گیند باز سندیپ واریئر کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد سمیع کی حال ہی میں دائیں ایڑی کی سر جری ہوئی ہے اور وہ فی الحال صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اس وجہ سے وہ آئی پی ایل کے آئندہ سیزن سے باہر ہیں۔ وہیں ممبئی انڈینس نے بھی جنوبی افریقہ کی انڈر۔ ۱۹؍ورلڈ کپ ا سٹار کوینا مفاکاکو دلشان مدوشنکا کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔ واضح رہےکہ گجرات ٹائٹنس نے سندیپ واریئر کو ان کی بنیادی قیمت ۵۰؍ لاکھ روپے میں سائن کیا ہے۔ 
  مدوشنکا چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہو گئے۔ بائیں ہاتھ کی تیز گیندباز کوینا مفاکا نے حال ہی میں ختم ہونے والے انڈر۔ ۱۹؍ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی تھی اور انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا تھا۔ وہ ۵۰؍ لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر ممبئی انڈینس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ ممبئی نے مدوشنکا کو آئی پی ایل کی نیلامی میں ۴ء۶؍کروڑ روپے میں شامل کیا تھا۔ 
 آئی پی ایل کی گورننگ باڈی نے اپنے بیان میں کہا’’گجرات نے محمد سمیع کے متبادل کے طور پر سندیپ واریئر کو نامزد کیا ہے جبکہ ممبئی انڈینس نے متبادل کے طور پر دلشان مدوشنکا کی جگہ مفاکا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ تجربہ کار ہندوستانی گیندباز محمد سمیع نے حال ہی میں اپنی دائیں ایڑی کی تکلیف کی کامیابی سے سرجری کروائی ہے اور وہ اس وقت صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ان کی جگہ لینے والے سندیپ واریئر نے اب تک ۵؍آئی پی ایل میچ کھیلے ہیں اور ۵۰؍ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ گجرات ٹائٹنس میں انہیں ان کی بنیادی قیمت ۵۰؍لاکھ روپے کے ساتھ شامل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گجرات اپنا پہلا میچ ۲۴؍ مارچ کو ممبئی انڈینس کے خلاف کھیلے گی۔ یہ اس سیزن میں ممبئی کا بھی پہلا میچ ہوگا۔ گجرات کی کپتانی شبھمن گل کریں گے جبکہ ممبئی کی کپتانی ہاردک پانڈیا نبھائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK