Inquilab Logo

تیز گیند باز محمد سمیع سرجری کے بعد ہندوستان لوٹ آئے

Updated: March 15, 2024, 9:44 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز محمد سمیع برطانیہ میں اپنی ایڑی کی تکلیف سے نجات پانے کیلئے کامیاب سرجری کرانے کے بعد ہندوستان واپس آگئے ہیں۔

Indian cricketer Mohammed Shami can be seen in the plane. Photo: PTI
ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی محمد سمیع کو ہوائی جہاز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر :پی ٹی آئی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز محمد سمیع برطانیہ میں اپنی ایڑی کی تکلیف سے نجات پانے کیلئے کامیاب سرجری کرانے کے بعد ہندوستان واپس آگئے ہیں۔ ۲۰۲۳ء کے یکروزہ عالمی کپ کی مہم کے دوران زخمی ہونے کے بعد سمیع کو اپنی ایڑی میں ہونے والی تکلیف (اچیلز ٹینڈن) سے ٹھیک ہونے کیلئے سرجری کرانی پڑی تھی۔ یاد رہے کہ ۱۹؍ نومبر۲۰۲۳ء کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں شکست کے بعد سے انہوں نے کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ 
محمد سمیع نے اپنے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے برطانیہ سے ہندوستان واپسی کے بارے میں بتایا اور مداحوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ سمیع نے انسٹاگرام پر لکھا ’’سرجری کے بعد ہندوستان واپس آنے پر شکر گزار ہوں۔ مضبوط محسوس کر رہا ہوں اور اس اگلے باب کو قبول کرنے کے لئےتیار ہوں۔ آپ کی حمایت اور محبت کے لئے آپ سب کا شکریہ!‘‘ یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ۲۰؍ ہوم سیریز کے علاوہ، سمیع جنوبی افریقہ کے دورے اور انگلینڈ کے خلاف ۵؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے بھی محروم رہے۔ آئی پی ایل سے بھی وہ باہر ہوگئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK