اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ جلد ہی ایک نئی فلم میں نظرآنے والی ہیں
EPAPER
Updated: March 11, 2021, 11:28 AM IST | Agency | Mumbai
اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ جلد ہی ایک نئی فلم میں نظرآنے والی ہیں
’رنگیلا‘کی مشہور اداکارہ اُرمیلا ماتونڈکر۱۲؍ سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کرنے والی ہیں۔ ارمیلا نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک نئی فلم کے ساتھ آنے والی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ بڑےپردےپر واپسی کرنے جارہی ہیں۔ ارمیلا نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایک ویب شو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ارمیلا آخری بار۲۰۱۸ء میں ریلیز ہونے والی عرفان خان اسٹارر فلم `’بلیک میل‘ میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں ارمیلا نے خصوصی ڈانس نمبر ’بے وفا‘ بیوٹی کیا تھا۔ جبکہ لیڈ اداکارہ کے طورپر اُرمیلا ماتونڈکر کی بالی ووڈ میں آخری فلم ’ `ای ایم آ ئی‘ تھی۔یہ فلم ۲۰۰۸ءمیں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اُرمیلا نے ۲۰۱۹ء میں سیاست میںقدم رکھ کرسب کو حیران کردیا تھا۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن بھی لڑا ۔ اس کے بعد وہ گزشتہ سال کانگریس چھوڑ کر شیوسینا میں شامل ہوگئیں۔اُرمیلا سیاست میں سرگرم ہوسکتی ہیں لیکن وہ اپنی اداکاری کا شوق کسی قیمت پر نہیں چھوڑنا چاہتیں۔ وہ جلد اداکاری کی دنیا میں واپسی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ارمیلا نے ایک ویب شو پر بھی دستخط کیے ہیں ۔ اگر کورونا وائرس کی وبا نہ ہوتی تو شو میں ان کا کام شروع ہوچکا ہوتا ۔انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ’’ میں پچھلے سال اپریل میں ایک ویب سیریز کرنے جارہی تھی ، مجھے اسکرپٹ بھی پسند آئی۔ اس سیریز کا شیڈول بھی تیار تھا ، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسے آگے بڑھا دیا گیا۔ بعد میں لاک ڈاؤن میں توسیع کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔ میں انتظار کر رہی ہوں کہ اس ویب سیریز کے بعد کیا ہوگا۔‘‘اُرمیلا نے بتایا کہ انہیں یہ تک نہیں معلوم کہ یہ پروجیکٹ شروع ہوگا یا نہیں۔ لیکن وہ جلد ہی ایک فلم سے واپسی کرنے والی ہیں۔ارمیلا کا کہنا ہے کہ اب وہ صرف وہی کرنا چاہتی ہیں جو انہیں پسند ہے اور جوکچھ مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ’’ اگر ویب شو شروع نہیں ہوا آیا تو میں کچھ اور کروں گی اورآپ جلد ہی مجھے بڑے پردےپر دیکھیں گے۔ ‘‘