• Mon, 02 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غیر ملکی آرڈرز کے باعث اکتوبر میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی شاندار کارکردگی

Updated: November 02, 2026, 9:58 PM IST | New Delhi

بیرون ملک سے ملنے والے نئے آرڈرز میں اضافے کے باعث گھریلو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں تیزی کا سلسلہ اکتوبر میں بھی جاری رہا، تاہم ستمبر کے مقابلے میں اس کی رفتار کچھ کم رہی ہے۔

Manufacturing.Photo:INN
مینوفیکچرنگ۔ تصویر:آئی این این

بیرون ملک سے ملنے والے نئے آرڈرز میں اضافے کے باعث گھریلو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں تیزی کا سلسلہ اکتوبر میں بھی جاری رہا، تاہم ستمبر کے مقابلے میں اس کی رفتار کچھ کم رہی ہے۔ پیداوار، آرڈرز اور افراطِ زر  جیسے پیمانوں پر ماہ بہ ماہ سرگرمیوں کو ناپنے والا ایچ ایس بی سی انڈیا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) اکتوبر میں۷ء۵۴؍ رہا۔ انڈیکس کا ۵۰؍ سے اوپر رہنا نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ ستمبر میں یہ ۱ء۵۵؍ رہا تھا-

یہ بھی پڑھئے:افغانستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی۲۰؍ سیریز میں کلین سویپ کیا

ہندوستان میں ایچ ایس بی سی  کے چیف اکانومسٹ پرانجل بھنڈاری نے کہا کہ ستمبر کے مقابلے میں کم رہنے کے باوجود اکتوبر میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی توسيع  ہوئی ہے۔ انڈیکس اپنی طویل المدتی اوسط سے اوپر رہا ہے۔ انہوں نے کہا’’مضبوط بین الاقوامی مانگ کی وجہ سے برآمدات  کے نئے آرڈرز چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر رہے۔ اس سے پیداوار میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ پیداوار کنندگان نے غیر مستحکم عالمی ماحول میں خام مال کے ذخائر میں بھی آٹھ ماہ کا سب سے تیز اضافہ کیا ہے تاکہ آنے والے وقت میں اس کی کمی کا خدشہ نہ رہے۔‘‘
 بھنڈاری نے بتایا کہ کچھ خام مال اور توانائی کی لاگت میں تیزی دیکھی گئی، لیکن مجموعی طور پر لاگت اور مصنوعات کی قیمتوں میں افراطِ زر کم رہا۔ خاص طور پر لاگت کا افراطِ زر فروری  ۲۰۲۶ء کے بعد کی سب سے نچلی سطح پر ہے۔ وہی، مصنوعات کی قیمتوں میں چار سال کی سب سے سست ترین برتری دیکھنے کو ملی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔ سروے میں حصہ لینے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ مانگ مضبوط بنی ہوئی ہے، نئے گاہک بن رہے ہیں اور مارکیٹنگ مہمات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:دھمکی کے بعد امیتابھ بچن نےبلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے مداحوں کا استقبال کیا

بیرون ملک سے آنے والی مانگ میں بنگلہ دیش، کنیڈا، انڈونیشیا، نیپال، عمان، سعودی عرب، سری لنکا، برطانیہ، امریکہ اور متحدہ عرب امارات کا سب سے زیادہ حصہ رہا۔ مانگ آنے کی وجہ سے کمپنیوں نے اکتوبر میں پیداوار بڑھا دی۔ اچھی مانگ کے باوجود کاروباری جذبے  میں کمی درج کی گئی۔ صرف ۱۸؍ فیصد کمپنیوں نے کہا کہ وہ اگلے ایک سال میں پیداوار میں اضافے کی توقع کر رہی ہیں۔ جبکہ دیگر ۸۲؍ فیصد کمپنیوں نے پیداوار مستحکم رہنے کی بات کہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK