Inquilab Logo

اروشی روتیلانے کرکٹر رشبھ پنت سے معافی مانگی

Updated: September 16, 2022, 12:30 PM IST | Agency | Mumbai

مشہوراداکارہ اروشی روتیلانےکرکٹر رشبھ پنت سے معافی مانگ لی۔ اروشی روتیلا اورکرکٹر رشبھ پنت کا معاملہ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے کیونکہ دونوںکے درمیان لفظی جنگ جاری تھی۔

Urvashi Rautela .Picture:INN
اروشی روتیلا ۔ تصویر:آئی این این

 مشہوراداکارہ اروشی روتیلانےکرکٹر رشبھ پنت سے معافی مانگ لی۔ اروشی روتیلا اورکرکٹر رشبھ پنت کا معاملہ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے کیونکہ دونوںکے درمیان لفظی جنگ جاری تھی۔ اروشی روتیلانےاپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک ’آر پی‘ نامی شخص نے ان سے ملنے کے لیے ہوٹل میں کئی گھنٹے انتظار کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ دہلی میں ایک شوٹنگ کے دوران اُنہیں تیار ہونے میں زیادہ وقت لگااور اس دوران ان سےملنےکیلئےایک صاحب ہوٹل کی لابی میں آئے لیکن وہ اپنی شوٹنگ کے بعد اپنے کمرے میں جاکر سوگئیں اور اُنہوں نے کوئی فون کال بھی ریسیونہیں کیا، اس لیے ملنے کے لیے جو صاحب آئے تھے اُنہیں کافی انتظار کرنا پڑا۔
 اداکارہ کے اس انٹرویو کے بعدکرکٹر رشبھ پنت نےاپنی ایک انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’’لوگ کیسے خبروں میںرہنے اورسستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انٹرویوزمیں جھوٹ بولتے ہیں، میرا پیچھا چھوڑ دو بہن۔‘‘اس کےبعد اروشی روتیلانےپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’’چھوٹو بھیا کو کرکٹ کھیلنا چاہیے، میں کوئی مُنی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہوجاؤں گی۔‘‘لیکن اب اداکارہ نے اپنےایک حالیہ انٹرویو کے دوران  رشبھ پنت سے معافی مانگ لی ہے۔ اس انٹرویو کاویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے،جس میں ایک صحافی کو یہ کہتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہےکہ اروشی، آپ رشبھ پنت کو کیا پیغام دینا چاہیں گی۔جس پر اداکارہ نے کہا کہ’’میں صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ مجھے معاف کردیں۔‘‘ واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے اروشی روتیلا نےیہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ کرکٹر رشبھ پنت کو ڈیٹ کررہی ہیں لیکن رشبھ پنت نے اداکارہ کی اس بات کی تردید کرتے ہوئے اُنہیں سوشل میڈیا پر بلاک کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK