Inquilab Logo

اروشی نے باس پارٹی کے گانے کاویڈیو شیئر کیا

Updated: November 28, 2022, 1:55 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ اُروشی روتیلانے باس پارٹی کے گانے کا بی ٹی ایس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے۔

Urvashi Rautela .Picture:INN
اُروشی روتیلا۔ تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ اُروشی روتیلانے باس پارٹی کے گانے کا بی ٹی ایس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے۔ اُروشی روتیلا اورچرنجیوی اسٹار رفلم  والٹیئر ویریا کا آئٹم گانا باس پارٹی ریلیز ہو چکا ہے۔ گانا ریلیز ہونے کے ساتھ ہی اُروشی  نے ایک بی ٹی ایس ویڈیو مشترک کیا ہے،جو کافی  مقبول ہورہا ہے۔ ویڈیو میں اُروشی گانے پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی  ہیں، بیگ گراؤنڈ میں باس پارٹی گانا چل رہا ہے۔ ویڈیو مشترک کرتے ہوئے  اروشی نے لکھا”باس پارٹی کا گانا  ریلیز ہو گیا ہے۔ آئے ہائے مزہ ہی آگیا، ایک دم ماس۔“ والٹیئر ویریامیں چرنجیوی کے علاوہ روی تیجااور شروتی حسن کا بھی اہم کردار ہے۔ یہ فلم ۲۰۲۳ءمیں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK