• Tue, 02 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عثمان خواجہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایشیز ٹیسٹ سے باہر

Updated: December 02, 2025, 5:03 PM IST | Melbourne

آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ کمر کی تکلیف کے باعث گابا میں ۴؍ دسمبر ۲۰۲۵ءسے شروع ہونے والے دوسرے ایشیز ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق عثمان خواجہ کو پرتھ میں سیریز کے پہلے میچ کے دوران چوٹ لگی تھی، جس کے بعد وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہو سکے۔

Usman Khawaja.Photo;INN
عثمان خواجہ۔ تصویر:آئی این این

آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ کمر کی تکلیف کے باعث گابا میں ۴؍ دسمبر ۲۰۲۵ءسے شروع ہونے والے دوسرے ایشیز ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق عثمان خواجہ کو پرتھ میں سیریز کے پہلے میچ کے دوران چوٹ لگی تھی، جس کے بعد وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہو سکے۔ آسٹریلوی سلیکٹرز نے ان کی جگہ کسی متبادل اوپنر کا اعلان نہیں کیا  تاہم جوش انگلس اور باؤ ویبسٹر ٹیم میں واپسی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:شفافیت سے معیشت کو رفتار ملی: وزیر خزانہ سیتارمن کا گلوبل فورم میں خطاب

منگل کو عثمان خواجہ نے مختصر نیٹ سیشن میں حصہ لیا، مگر وہ واضح طور پر تکلیف میں دکھائی دئیے، جس سے ان کی عدم دستیابی کا عندیہ مل گیا۔ اب یہ فیصلہ باقی ہے کہ ان کی جگہ کون اننگز کا آغاز کرے گا۔ پرتھ ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں مارنس لبوشین اور دوسری اننگز میں ٹریوس ہیڈ نے اوپننگ کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:دھرمیندر کی آخری رسومات میں جلدبازی کیوں کی گئی؟

پرتھ کی چوتھی اننگز میں شاندار بیٹنگ کرنے والے ٹریوس ہیڈ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اوپننگ کے لیے تیار ہیں۔ 
دوسری جانب، جوش انگلس جنہوں نے گزشتہ ہفتے انگلینڈ لائنس کے خلاف دھواں دھار سنچری اسکور کی تھی، اگر شامل کئے  جانے والے  تو آسٹریلیا ٹریوس ہیڈ کو مڈل آرڈر میں برقرار رکھ سکے گا۔ اگر باؤ ویبسٹر کی شمولیت ہوتی ہے تو ٹریوس ہیڈ کا اوپننگ کا امکان بڑھ جائے گا۔ باؤ ویبسٹر نے گزشتہ سال ہندوستان کے خلاف ہوم سیریز میں نمبر چھ پر کھیلتے ہوئے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ادھر انگلینڈ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور مارک ووڈ کی جگہ وِل جیکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ول جیکس نے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کے دوران طویل اسپیل کروایا  اور انہیں فرنٹ لائن اسپنر شعیب بشیر پر ترجیح دی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK