ہندوستان کے نوجوان بلے باز ویبھَو سوریہ ونشی نے پیر کے روز تاریخ رقم کردی۔ وہ دلیپ ٹرافی کی تاریخ میں نصف سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بلے باز بن گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 31, 2026, 4:09 PM IST | Mumbai
ہندوستان کے نوجوان بلے باز ویبھَو سوریہ ونشی نے پیر کے روز تاریخ رقم کردی۔ وہ دلیپ ٹرافی کی تاریخ میں نصف سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بلے باز بن گئے ہیں۔
ہندوستان کے نوجوان بلے باز ویبھَو سوریہ ونشی نے پیر کے روز تاریخ رقم کردی۔ وہ دلیپ ٹرافی کی تاریخ میں نصف سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بلے باز بن گئے ہیں۔ ویبھَو نے ایسٹ زون کی جانب سے کھیلتے ہوئے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) گراؤنڈ پر سینٹرل زون کے خلاف صرف ۴۲؍ گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ویبھَو نے یہ نصف سنچری ۱۵؍ سال اور ۱۷۵؍ دن کی عمر میں بنائی۔ انہوں نے لکشمن سنگھ کا ۵۷؍ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے ۱۹۶۹ ءمیں ۱۶؍سال اور ۲۳؍ دن کی عمر میں ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری بنائی تھی۔ ہندوستان کے سابق لیگ اسپنر پیوش چاؤلہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے ۱۶؍سال اور ۳۰۷؍ دن کی عمر میں دلیپ ٹرافی میں نصف سنچری بنائی تھی۔
Vaibhav Sooryavanshi 🆚 Yash Thakur
— BCCI Domestic (@BCCIdomestic) August 31, 2026
A fascinating battle ball-by-ball💥🔥#DuleepTrophy | #CZvEZ pic.twitter.com/MiEG8YtGCY
ویبھَو اپنی سنچری سے صرف ۸؍ رنز دور رہ گئے۔ انہوں نے اپنی اس جارحانہ اننگز کے دوران ۷؍ چوکے اور ۷؍ چھکے لگائے۔ ویبھَو نے پہلی وکٹ کے لیے ابھمنیو ایشورن کے ساتھ مل کر۱۶۱؍ رنز کی شراکت داری بھی کی۔ ویبھَو، ہرش دوبے کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری پر ارشَد خان کو آسان کیچ دے بیٹھے۔ پویلین لوٹتے وقت ویبھَو کے چہرے پر سنچری مکمل نہ کر پانے کی مایوسی صاف نظر آرہی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:میوزک ڈائریکٹر کھیم چند پرکاش کی پانچویں دہائی میں فلم سنگیت پر حکمرانی تھی
سیمی فائنل میچ کے پہلے دن ویبھَو سوریہ ونشی کچھ وقت کے لیے ایسٹ زون کی کپتانی کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔ دراصل، میچ کے دوران ایشان کشن کے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ ایشان کی غیر موجودگی میں ویبھَو نے قائم مقام کپتان کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی۔
یہ بھی پڑھئے:مارچ ۲۰۲۷ء سے ملک کے تمام اداروں میں ’آئی ایس ٹی‘ پر عمل درآمد لازمی
کپتان کے طور پر ان کا مختصر دور فیصلہ کن ثابت ہوا، جب انہوں نے تیز گیند باز مکیش کمار کی جانب سے کرائے گئے ۴۰؍ویں اوور میں میدان پر دیے گئے ’ناٹ آؤٹ‘ فیصلے کے خلاف کامیابی سے ریویو لیا۔ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نے سینٹرل زون کے اوپنر آریان جوئیال کے بلے سے گیند لگنے کی تصدیق کردی، جس سے ان کی ٹیم کو ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی۔ پہلی اننگز میں سینٹرل زون کی پوری ٹیم ۲۶۶؍ رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس کے جواب میں ایسٹ زون نے ٹی بریک تک ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۶۰؍ رنز بنا لیے تھے۔