Inquilab Logo

اروناچل پردیش میں بھیڑیے کی شوٹنگ سے ورون دھون خوش ہیں

Updated: April 20, 2021, 10:49 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اروناچل پردیش میں اپنی آنے والی فلم بھیڑیے کی شوٹنگ کرکے بہت خوش ہیں۔ورون دھون ان دنوں اروناچل پردیش میں کریتی سنون کےساتھ اپنی آنے والی فلم ’بھیڑیے‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Varun Dhawan.Picture:INN
ورون دھون۔تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اروناچل پردیش میں اپنی آنے والی فلم بھیڑیے کی شوٹنگ کرکے بہت خوش ہیں۔ورون دھون ان دنوں اروناچل پردیش میں کریتی سنون کےساتھ اپنی آنے والی فلم ’بھیڑیے‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم کےسیٹ سےورون اور کریتی دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ اس ویڈیو میں ورون اروناچل پردیش اور وہاں کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ورون دھون نے کہا ’’میں تہہ دل سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں اروناچل پردیش سے بہت پیار کرتا ہوں۔ یہ میرے کریئرمیں اب تک کی شوٹنگ کا سب سے بہترین تجربہ رہا ہے۔ میں نے ملک کے متعدد شہروں میںشوٹنگ کی ہے اور کئی ریاستوں میں بھی شوٹنگ کی ہے، لیکن یہاں کام کرنا میری زندگی کا بہترین تجربہ رہا ہے۔یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں اور بہت خوبصورت ہیں ، یہاں ہر کسی کا تجربہ اچھا ہی رہے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK