Inquilab Logo

وکی کوشل اور کترینہ کی شادی رجواڑے رسم ورواج کے مطابق ہوگی

Updated: December 08, 2021, 12:29 PM IST | Agency | Mumbai

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی چرچا پورے ملک میں ہو رہی ہے

Vicky Kaushal and Katrina Kaif .Picture:INN
کترینہ کیف اور وکی کوشل۔ تصویر: آئی این این

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی چرچا پورے ملک میں ہو رہی ہے۔ اس ہائی پروفائل ویڈنگ کے لئے کافی عالیشان اور شاہی انتظام کیا جا رہا ہے۔جوڑے راجستھان کے سوائی مادھو پور واقع سکس سینس فورٹ بارواڑہ ہوٹل میں ہی شادی کریں گے۔ اس کے لئے جوڑا پیر۶؍ دسمبر کو ممبئی سے جے پور کے لئے روانہ ہوچکا ہے۔ ہوٹل میں ان کے استقبال اور شادی کی تیاریوں کا کافی اچھا انتظام کیا گیا ہے۔ شادی سے متعلق اب ایک تازہ خبر آئی ہے۔ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی تقریب کا کام ممبئی کی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی دیکھ رہی  ہے۔ممبئی سے ہی دلہا اور دلہن کیلئے کپڑے بھی  تیار  کئے گئے ہیں۔ یہ مختلف ڈریسز ہیں جنہیں وہ الگ الگ پروگراموں میں پہنیں گے۔ کترینہ کیف - وکی کوشل کے ساتھ چاروں طرف سے شیشے سے تیار کئے گئے منڈپ میں  پھیرے  لیں گی۔ منڈپ کو پوری طرح سے رجواڑی ا نداز میں سجایا گیا ہے۔منڈپ میں شیشے کی نقاشی کچھ اس طرح کی گئی ہے کہ ایک ہی شخص کی شکل اس شیشے میں بیٹھنے کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں چاروں طرف نظر آتی ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹل کے اندر بھی مکمل رجواڑہ انداز نظر آتا ہے۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان  اس شادی کی تقریب منعقد ہوگی۔ وکی کوشل اور کترینہ کیف کا رات۹؍بجے سکس سینس فورٹ برواڑہ میں والہانہ استقبال ہوگا۔ سکس سینس فورٹ برواڑہ ہوٹل برواڑہ قصبے میں واقع ہے۔  سکس سینس فورٹ برواڑہ میں۷؍ سے۹؍ دسمبر تک  شادی سے متعلق الگ الگ رسوم وتقریبات منعقد ہوں گی۔۷؍ دسمبر کو سنگیت کی تقریب  ہوگی جبکہ پھیرے۹؍ دسمبرکی شام میں لیں گے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK