Inquilab Logo

وویک  نے آکسیجن ریلیف فنڈ میں مدد کی 

Updated: June 05, 2021, 2:32 PM IST | Agency | Mumbai

وویک اوبیرائے بالی ووڈ کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو لگاتار دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سماجی کاموں میں بھی مصروف رہے ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کیلئےجمع کئے جانے والے  ریلیف فنڈ میں انہوں نے مدد کی ہے۔

Vivek Oberoi .Picture:INN
وویک  اوبیرائے۔تصویر :آئی این این

وویک  اوبیرائے  بالی ووڈ کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو لگاتار دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سماجی کاموں میں بھی مصروف رہے ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کیلئےجمع کئے جانے والے  ریلیف فنڈ میں انہوں نے مدد کی ہے۔ انہوں نے اس ریلیف فنڈ میں ۲۵؍لاکھ روپے کی مالی امداد کی ہے۔  حال ہی میں ڈاکٹر وویک بِندرا نے آئی ایم آکسیجن  ہیومن کے ایک پروگرام کے دوران اس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ وویک اوبیرائے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور وہ اس کے بارے میں کسی کو بتاتے نہیں ہیں۔ انہوں نے  بہت ہی خاموشی سے آکسیجن ریلیف فنڈ میں ۲۵؍لاکھ روپے کی رقم جمع کروائی ہے۔  وویک  اوبیرائے بھی کوشش کررہے ہیں کہ کورونا سے متاثر سبھی افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ وہ ان سبھی کوطبی سہولت پہنچانے کیلئے  آئی ایم آکسیجن ہیومن  سے وابستہ ہوئے ہیں۔ اس مہم کے  تحت   دہلی میں ۲۰۰؍ بستروں پر مشتمل کووڈ اسپتال قائم کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK