Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ امریکی جمہوریت کو تاریخی رفتار سے ختم کررہے ہیں: واچ ڈاگ کا انتباہ

Updated: March 19, 2026, 12:57 PM IST | Stockholm

امریکی واچ ڈاگ نے انتباہ دیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جمہوریت کو تاریخی رفتار سے ختم کررہے ہیں، نگراں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے محض ایک سال میں وہ سب کچھ حاصل کر لیا ہے، جو آمر حکومتیں ایک دہائی میں حاصل کرپاتی ہیں۔

US President Donald Trump. Photo: PTI
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: پی ٹی آئی

 سویڈن میں گوتھنبرگ یونیورسٹی کے وی ڈیم انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ امریکہ میں جمہوریت کو جدید تاریخ کی ’’بے مثال رفتار‘‘ سے ختم کر رہے ہیں۔رپورٹ میں ٹرمپ کے دوسرے دور کے پہلے سال کو ’’صدارت میں تیز اور جارحانہ طاقت کے ارتکازکے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ وی ڈیم کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے صرف ایک سال میں وہ کچھ حاصل کر لیا ہے جو ابھرتی ہوئی آمر حکومتیںحاصل کرنے میں ایک دہائی لگاتی ہیں، اور ’’جمہوریت کے زوال کی رفتار کچھ فوجی بغاوتوںسے ملتی جلتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آئرش وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے ٹرمپ کو ایران جنگ پر ’’شائستگی‘‘ سے لتاڑا

رپورٹ کے مطابق، خاص تشویش کی بات امریکی حکومت کا مقننہ کی ایگزیکٹو برانچ پر کوئی نگرانی یا روک لگانے میں ناکامی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ریپبلکن کے زیر کنٹرول کانگریس نے اپنا آئینی کردار چھوڑ کر ایگزیکٹو برانچ کے حق میں۲۰۲۵ء کے دوران اہم قانون سازی، مالیاتی اور نگرانی کے اختیارات سونپ دیے ہیں۔وی ڈیم انتظامیہ کی عدالتوںاور قانون کی حکمرانی پر بار بار حملوں کو بھی دستاویزی شکل دیتا ہے، جس کا آغاز۶؍ جنوری۲۰۲۱؍ کو کیپیٹل پر حملہ کرنے والے مجرموں کو اجتماعی معافی دینے سے ہوا۔ اس کے بعد سے انتظامیہ نے اپنے خلاف فیصلہ دینے والے ججوں پر مواخذے کی قراردادوں اور بدانتظامی کی شکایات پر مشتمل دباؤ کی مہم چلائی ہے۔امریکی جمہوریت میں واحد روشن پہلو یہ ہے کہ انتظامیہ ابھی تک ریاستوں کے اپنے انتخابات کرانے کے اختیارات پر حملہ نہیں کر سکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سابق عہدیدار کیری پریجین بولر کا ٹرمپ سے تعلق ختم کرنے کا اعلان، پالیسیوں پر اسرائیلی رسوخ کا الزام

تاہم، رپورٹ نے خبردار کیا کہ۲۰۲۵ء میں اٹھائے گئے اقدامات سے۲۰۲۶ء کے وسط مدتی انتخابات کی سالمیت کے بارے میں خدشات پیدا ہوتے ہیں۔وی ڈیم کے بانی اسٹافن لِنڈبرگ نے جمہوریت کے انحطاط  کی شدت کو تاریخی تناظر میں واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ’’ ٹرمپ نے صرف ایک سال میں جمہوری اداروں کو جس طرح دبایا ہے، اس کے لیے ہنگری کو چار سال، سربیا کو آٹھ سال، اور ترکی کے اردگان اور ہندوستان کے مودی کو دس سال لگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK