Inquilab Logo

ایشوریہ سے متعلق سوال پر ابھیشیک نے کپل کو کرارا جواب دیا

Updated: April 25, 2021, 1:53 AM IST | Mumbai

کامیڈین کپل شرمانے ابھیشیک بچن سے ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن سے متعلق دلچسپ سوال کیا تو ابھیشیک نے انھیں لاجواب کردیا۔

Aishwarya and Abhishek Bachchan.Picture:Midday
ایشوریہ اور ابھیشیک بچن تصویر مڈڈے

کامیڈین کپل شرمانے ابھیشیک بچن سے ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن سے متعلق دلچسپ سوال کیا تو ابھیشیک نے انھیں لاجواب کردیا۔دراصل ابھیشیک بچن کامیڈین کپل شرماکےشو میں شریک تھے کہ کپل نے ان سے ان کی پیشہ ورانہ زندگی اور گھریلو زندگی کو جوڑ کر ایک دلچسپ سوال کرلیا۔ کپل شرما نے پوچھا کہ آپ کی اہلیہ ایشوریہ رائے خود بھی ایک اداکارہ رہی ہیں، کیا وہ آپ کے رومانوی سین دیکھ کر آپ کو اس سے متعلق تجویز نہیں کرتیں کہ یہ آپ نے کچھ کم یا زیادہ کردیا؟سوال پوچھنے پر پہلے تو ابھیشیک بچن تھوڑی دیر کیلئےخاموش ہوگئے، لیکن کچھ دیر سوچنے کے بعد مسکراتےہوئے کپل کو جواب دیا کہ ’’کیا آپ کی اہلیہ آپ کا شو دیکھتی ہیں؟ کیا انھوں نے کبھی سوال کیا کہ آپ نکیتا کے ساتھ زیادہ بہتر فلرٹ کر سکتے تھے؟‘‘
 کپل نے جواب دیا کہ بیویاں ایسا نہیں بولتیں شاید،جس پر ابھیشیک نے کہا کہ آپ اپنی اہلیہ کو اپنا شو نہیں دکھاتے، اور میں اپنی پکچر نہیں دکھاتا۔ جواب سن کر کپل شرما خاموش ہوگئے اور انھوں نے بات کو بدلنے کی بھی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK