Inquilab Logo

گووندا نے اپنی شادی کو ایک سال تک کیوں خفیہ رکھا؟

Updated: January 21, 2022, 12:37 PM IST | Agency | Mumbai

گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا کی شادی کو۳۶؍ برس سے زیادہ ہوچکے ہیں اور بالی ووڈ کی فلم انڈسٹری میں ان دونوں کی شادی شدہ زندگی خاصی مستحکم اور خوشگوار ہے۔

Govinda is happy with his wife Sunita.Picture:INN
گووندا اپنی اہلیہ سنیتا کےساتھ خوش رہتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا کی شادی کو۳۶؍ برس سے زیادہ ہوچکے ہیں اور بالی ووڈ کی فلم انڈسٹری میں ان دونوں کی شادی شدہ زندگی خاصی مستحکم اور خوشگوار ہے۔گووندا نے جب فلمی کریئر شروع کیا تو ابتدا ہی میں وہ سنیتا کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے  اور پھر والدین کی مرضی سے گووندا نے سنیتا سے شادی کی۔ تاہم گووندا نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اس خدشے کے باعث اپنی شادی شدہ زندگی کو تقریباً ایک برس تک چھپائے رکھا کہ کہیں ان کے پرستار ان سے دور نہ ہوجائیں، بات اس وقت سامنے آئی جب ان کی بیٹی ٹینا کی ولادت ہوئی۔اس حوالے سے گووندا کا کہنا ہے کہ میرا کریئر  میری گڑیا کی طرح ہے، ڈر لگتا ہے کہ کوئی اسے چھین نہ لے۔ماضی کی معروف اداکارہ سیمی گریوال کے پروگرام میں گفتگو کے دوران گووندا اور ان کی اہلیہ نے اپنی داستان محبت شیئر کرنے کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ کس طرح ان کی شادی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK